-بھارت ایکسپریس
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال پرحملہ ہوا ہے۔ کسی نے ان پرکوئی چیزپھینکی ہے۔ خوش قسمتی سے وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے۔ اس دوران اروند کیجریوال کے ساتھ موجود لوگوں نے ملزم کوپکڑکرساتھ چل رہی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کو لے کر بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں پر الزام لگایا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا ہے اوراسے بی جے پی کی سازش قراردیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کی شام دہلی کے گریٹرکیلاش میں پیدل یاترا پرگئے تھے۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سابق وزیراعلی اروند کیجریوال اس پیدل یاترا کے دوران لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان ان سے ملنے کے بہانے آیا اور اچانک سابق وزیراعلیٰ پرکوئی چیزپھینک دیا، جس سے ہنگامہ ہوگیا۔
اس دوران اروند کیجریوال کے ساتھ موجود لوگوں نے ملزم نوجوان کو پکڑ لیا اوراس کی شدید پٹائی کی۔ تاہم بعد میں اروند کیجریوال نے خود ملزم کو ہجوم کے چنگل سے چھڑایا اور ساتھ والی پولیس ٹیم کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد پولیس ملزم کو حراست میں لے کر تھانے پہنچ گئی، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کو لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی نے اسے بی جے پی کی سازش قراردیتے ہوئے اعلیٰ لیڈروں پر حملہ کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ…
مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی…
ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے،…
شاید اکھلیش جی کو نہیں معلوم کہ ان کی حکومت نے مہا کمبھ کا بھی…
سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…