قومی

Delhi Assembly Elections: اگر مذہب کے نام پر ووٹ دینا ہو تو کانگریس کو مت دینا اور مذہب کے نام پر ووٹ دینا تو روزگار اور اسکول کی تمنا ختم کرلینا:کنہیا کمار

دہلی  اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی رہنماوں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس نے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تو آپ کانگریس کو ووٹ مت دیجئے گا۔کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگ مذہب کے نام پر ووٹ دیتے ہیں تو ان کو اسکول کی خواہش ختم کردینی چاہیے۔ اگرعوام ذات پات کے نام پر ووٹ دیتی ہیں تو انہیں نئے اور بنیادی ضرورت کے لئے ہسپتال کی خواہش ختم کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مذہب کے نام پر ووٹ دینا چاہتا ہے تو وہ کانگریس کو ووٹ نہ دے۔چونکہ کانگریس مذہب کی سیاست نہیں کرتی اور مذہبی چولہے پر سیاسی روٹی نہیں سینکتی ۔

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ بہار میں طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ گاندھی اور گوڈسے کے سوال پر کنہیا کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی  اس پرسیاست نہیں کر سکتی کیونکہ یہاں گاندھی کو سب سے پہلے یاد کیا جاتا ہے۔ اس لیے کہ گاندھی سے زیادہ مذہبی شخص کوئی نہیں تھا۔ گاندھی کہتے تھے رگھو پتی راگھو راجہ رام، پتت پاون  سیتا رام، ایشور اللہ، تیرو نام، سب کو  سنمتی دے بھگوان۔

وہیں دہلی عام آدمی پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ دہلی میں پینے کا پانی گندا ہے، امیر لوگ آر او لگا سکتے ہیں، لیکن ہر کوئی آر او نہیں لگا سکتا، عام لوگوں کو بغیر فلٹر کا پانی پینا پڑے گا۔ اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ دہلی میں سڑکوں کی حالت خراب ہے۔اس پر کسی کا دھیان نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

8 minutes ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

2 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

2 hours ago