دہلی اسمبلی الیکشن میں جے ڈی یو اور ایل جے پی کو کامیابی نہیں ملی۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کوہرا کرایک تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ وہیں دوسری طرف این ڈی اے اتحاد میں نتیش کمارکی پارٹی اورچراغ پاسوان کی پارٹی کے کارکردگی کا رنگ پھیکا رہا۔ ان دونوں ہی پارٹیوں کے امیدوارامید کے مطابق اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہیں کر سکے۔
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں ایک طرف جہاں بی جے پی نے بڑی جیت حاصل کی۔ وہیں دوسری طرف اتحاد میں شامل پارٹیاں، نتیش کمارکی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ اورچراغ پاسوان کی پارٹی کا رنگ دیکھنے کونہیں ملا۔ دراصل، دہلی اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے اہم اتحاد میں شامل پارٹیوں کی شکل میں موجود جنتا دل یونائیٹد اورمرکزی وزیرچراغ پاسوان کی پارٹی لوک جن شکتی ( رام ولاس) بھی الیکشن لڑرہی تھی۔ دونوں نے ایک ایک سیٹ پراپنے امیدواروں کو اتارا تھا، لیکن ان دونوں ہی پارٹیوں نے مایوس کیا ہے۔
جنتا دل یونائیٹڈ نے جہاں ایک طرف براڑی سیٹ پرشیلندرکمارکواس الیکشن میں اتارا تھا۔ وہیں چراغ پاسوان کی پارٹی نے دیولی (محفوظ) سیٹ پراپنے امیدوارکواتارا تھا، لیکن یہ دونوں امیدواراس الیکشن میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
دیولی میں پریم چوہان کو جھٹکا
دیولی سیٹ پرلوک جن شکتی (رام ولاس) کی طرف سے اپنی موجودگی پیش کر رہے دیپک تنورکوعام آدمی پارٹی کے پریم چوہان نے 36680 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پریم چوہان کو 86889 ووٹ ملے جبکہ دیپک تنورکو 50209 ووٹ ملے۔ انہیں 36680 ووٹ ملے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ دیولی سیٹ پرپشوپتی پارس کی پارٹی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی نے بھی اپنے امیدوارکواتارا تھا۔ اس سیٹ پر راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے دیویکا نے اپنی موجودگی پیش کی تھی، لیکن ان کومحض 538 ووٹ ہی مل سکے۔
دہلی میں بی جے پی کو ملی بڑی جیت
دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں بی جے پی نے 68 امیدواراتارے تھے جبکہ ایک سیٹ پراتحادی جے ڈی یو اورایک سیٹ پرچراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی نے امیدواراتارا تھا۔ بی جے پی نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کو صرف 22 سیٹوں پرکامیابی ملی۔ کانگریس تیسری بارکھاتہ نہیں کھول سکی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اروند کیجریوال اورمنیش سسودیا جیسے کئی اہم لیڈران بھی الیکشن ہارگئے۔ وزیراعلیٰ آتشی بمشکل کالکاجی کی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوئیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا…
گجرات نے آئی پی ایل کی تاریخ میں چھٹی بار راجستھان کو دھول چٹا دی۔…
اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…
اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…
وقف ترمیمی ایکٹ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ…
کپکوٹ تھانہ انچارج نے بتایا کہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے…