نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) بڑھ کر ’سیویر پلس‘ کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (CAQM) نے ہفتہ کے روز گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے مرحلہ چہارم کو فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن نے موسم کو ٹھہریا آلودگی کا ذمہ دار
CAQM کے جاری کردہ حکم کے مطابق، دہلی میں AQI آج شام 4 بجے 431 ریکارڈ کیا گیا، جو شام 6 بجے بڑھ کر 446 تک پہنچ گیا۔ کمیشن نے بتایا کہ ہوا کی رفتار کم ہونا، فضا کا مستحکم رہنا، ناموافق موسمی حالات اور آلودگی کے پھیلاؤ کا فقدان اس بگڑتی صورتحال کی بڑی وجوہات ہیں۔
پورے این سی آر میں گریپ-4 نافذ
کمیشن کے مطابق، فضائی معیار میں مزید بگاڑ کو روکنے کے پیش نظر GRAP کے مرحلہ چہارم ( Severe Plus) کے تحت تمام اقدامات پورے قومی دارالحکومتی خطے (NCR) میں نافذ کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات پہلے سے نافذ مرحلہ اوّل، دوم اور سوم کی پابندیوں کے علاوہ ہیں۔
آلودگی کنٹرول اداروں کو سخت نگرانی کی ہدایت
CAQM نے این سی آر کے تمام پولوشن کنٹرول بورڈز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات میں مزید تیزی لائیں تاکہ فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
دہلی کے مختلف علاقوں میں AQI کی صورتحال
شام 7 بجے تک دہلی کے مختلف علاقوں میں AQI کی سطح اس طرح ریکارڈ کی گئی:
آنند وہار: 488
اشوک وہار: 434
بوانا: 496
بُراری: 457
چاندنی چوک: 479
آئی جی آئی ایئرپورٹ: 394
اوکھلا فیز-2: 445
تعمیراتی سرگرمیوں پر پہلے سے ہے پابندی
قابل ذکر ہے کہ اسی دن کمیشن نے GRAP کے مرحلہ سوم کو بھی نافذ کیا تھا، جس کے تحت دہلی اور این سی آر میں تعمیرات اور انہدام (Construction & Demolition) کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
زہریلی دھند سے شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر
فضائی آلودگی کی خراب صورتحال جمعہ سے ہی برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زہریلی دھند (اسموگ) کی دبیز تہہ چھائی رہی، جس سے حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…