قومی

CNG Price Rises: دہلی میں پٹرول-ڈیزل کے بعد سی این جی بھی مہنگی، فی کلو 2 روپے کا اضافہ

نئی دہلی: مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے درمیان مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ منگل سے دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اب راجدھانی میں سی این جی 81.09 روپے کے بجائے 83.09 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

11 دن میں چار مرتبہ اضافہ

گزشتہ 11 دنوں کے دوران سی این جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 مئی کو سی این جی کی قیمت میں 2 روپے، 18 مئی کو 1 روپیہ، 23 مئی کو 1 روپیہ اور آج یعنی 26 مئی کو مزید 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل بھی ہوئے مہنگے

اس سے قبل پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا تھا۔ پٹرول کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 2.71 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 10 دنوں میں یہ چوتھی مرتبہ ہے جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ اضافے سے قبل دہلی میں پٹرول 99.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.49 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، لیکن اب پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 95.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر شہروں میں بھی بڑھیں قیمتیں

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ صرف دہلی تک محدود نہیں رہا بلکہ دیگر شہروں میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مسلسل اضافے کے بعد نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت بڑھ کر 88.70 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ممبئی میں بھی سی این جی 84 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ بحران کا اثر

ماہرین کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ جنگی صورتحال کے باعث سامنے آیا ہے۔ بھارت اپنی ایندھن کی ضروریات کا بڑا حصہ بیرونِ ملک سے درآمد کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز تقریباً بند ہونے کی وجہ سے بھارت کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ جنگ سے پہلے یہی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

7 minutes ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام علماء و فارغین مدارس کا پانچ روزہ اجتماع اختتام پذیر، دس نکاتی اعلامیے پر علماء کا اتفاق

اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ…

26 minutes ago

Imran Khan Gets Interim Relief: بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بامبے ہائی کورٹ سے عبوری راحت، بھارت چھوڑنے کے نوٹس پر روک

مرکزی حکومت کے نوٹس پر عمل درآمد اگلی سماعت تک معطل، اداکار کو 28 اکتوبر…

1 hour ago

Delhi Pollution: یکم نومبر سے دہلی میں پرانی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی کی تیاری، 12 لاکھ گاڑیاں ہوں گی متاثر

دہلی میں سردیوں کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری،…

1 hour ago