آئی پی ایل

IPL 2026: پہلے کوالیفائر میں آر سی بی کے سامنے گجرات ٹائٹنز کا بڑا چیلنج، ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ دلچسپ

نئی دہلی: آئی پی ایل 2026 کے پہلے کوالیفائر میں منگل کے روز رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز (GT) سے ہوگا۔ اس اہم میچ کی میزبانی دھرم شالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ آر سی بی اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان اب تک آئی پی ایل میں سخت اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔

دونوں ٹیموں کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ برابر

آئی پی ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں اب تک آٹھ مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ان میں سے چار میچ آر سی بی نے جیتے جبکہ چار مقابلوں میں گجرات ٹائٹنز کامیاب رہی۔ آئی پی ایل 2026 میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی ٹکر میں آر سی بی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حالانکہ، سیزن کے دوسرے مقابلے میں گجرات نے واپسی کرتے ہوئے آر سی بی کو چار وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کر دیا تھا۔

پہلے کوالیفائر میں RCB کا ریکارڈ

پہلا کوالیفائر کھیلنے کے معاملے میں آر سی بی کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے۔ ٹیم اس سے قبل تین مرتبہ پہلا کوالیفائر کھیل چکی ہے، جن میں دو بار کامیابی جبکہ ایک مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی پی ایل 2025 میں آر سی بی نے پہلے کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کنگز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس سے قبل 2016 میں آر سی بی نے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کو ہرایا تھا، جبکہ 2011 میں ٹیم کو چنئی سپر کنگز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گجرات ٹائٹنز کا ملا جلا ریکارڈ

دوسری جانب گجرات ٹائٹنز کا پہلے کوالیفائر میں ریکارڈ ملا جلا رہا ہے۔ ٹیم اب تک دو بار پہلا کوالیفائر کھیل چکی ہے، جس میں ایک بار فتح جبکہ ایک بار شکست ہوئی۔ سال 2022 میں ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز نے پہلے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حالانکہ، 2023 میں ٹیم کو چنئی سپر کنگز کے خلاف پہلے کوالیفائر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دھرم شالا میں دلچسپ مقابلے کی امید

دھرم شالا کے خوبصورت میدان میں ہونے والے اس پہلے کوالیفائر کو لے کر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش پایا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایک دلچسپ اور کانٹے کی ٹکر کی امید کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو ایکتا نگر میں فاریسٹ ایکو ٹریل کا کریں گے افتتاح

’ٹریل آف یونائیٹڈ انڈیا‘ نامی 2.62 کلومیٹر طویل ایکو ٹریل قومی یکجہتی کے دن سیاحوں…

19 minutes ago

PM Modi calls for bold innovation: ہندوستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اپنائے، جرات مندانہ اختراع کرے اور دنیا کی قیادت کرے: وزیراعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 سے خطاب، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان…

25 minutes ago

Canadian Open: کینیڈا اوپن، انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر اناہت ’کینیڈین ویمنز اوپن‘ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن اناہت کے سامنے اب کینیڈین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایک…

39 minutes ago

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

50 minutes ago