علاقائی

Road Accidents in UP: یوپی میں الگ الگ سڑک حادثوں میں 9 لوگوں کی موت، کئی کی حالت تشویشناک

بارہ بنکی/اناؤ: اتر پردیش میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اور منگل کی علی الصبح پیش آنے والے دو بڑے سڑک حادثات میں چار عقیدت مندوں سمیت مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں حادثات کے بعد پولیس اور راحت و بچاؤ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بارہ بنکی میں خوفناک حادثہ

پہلا حادثہ بارہ بنکی ضلع میں سلطان پور-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ حیدر گڑھ تھانہ علاقے کے بھکھرا گاؤں کے قریب دیر رات تقریباً دو بجے عقیدت مندوں سے بھری ایک انووا کار آگے چل رہے ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ انووا گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے میں چار عقیدت مندوں کی دردناک موت ہوگئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ تمام عقیدت مند کیچی دھام کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو کے جی ایم یو ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چندولی، غازی پور، بلیا اور سلطان پور کے نوجوان شامل ہیں۔ حادثے کے بعد کچھ دیر تک ایکسپریس وے پر ٹریفک بھی متاثر رہی۔

اناؤ میں بس پلٹنے سے پانچ ہلاکتیں

دوسرا بڑا حادثہ منگل کی علی الصبح اناؤ ضلع میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ اوراس تھانہ علاقے میں کلومیٹر نمبر 262 پر دہلی سے بہار جا رہی مسافر بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت کی اطلاع ہے جبکہ کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

کئی مسافر ایکسپریس وے سے نیچے جا گرے

بس پلٹنے کے دوران کئی مسافر ایکسپریس وے سے نیچے جا گرے، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی یوپیڈا اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ شدید زخمیوں کو لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا، جبکہ بعض زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو ایکتا نگر میں فاریسٹ ایکو ٹریل کا کریں گے افتتاح

’ٹریل آف یونائیٹڈ انڈیا‘ نامی 2.62 کلومیٹر طویل ایکو ٹریل قومی یکجہتی کے دن سیاحوں…

19 minutes ago

PM Modi calls for bold innovation: ہندوستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اپنائے، جرات مندانہ اختراع کرے اور دنیا کی قیادت کرے: وزیراعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 سے خطاب، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان…

25 minutes ago

Canadian Open: کینیڈا اوپن، انگلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر اناہت ’کینیڈین ویمنز اوپن‘ کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن اناہت کے سامنے اب کینیڈین اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایک…

39 minutes ago

Emerging Science, Technology and Innovation Conclave: وزیراعظم مودی نے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2026 کا کیا افتتاح

نئی دہلی میں 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ کانکلیو میں سائنس دان،…

50 minutes ago