دہلی کی سڑکوں پر چلنے والے غیر قانونی ای-رکشا ڈرائیوروں پر شکنجہ کستے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے 114 ای-رکشوں کو بربادکر دیا ہے۔ مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے غیر قانونی طور پر چلنے والے ای رکشوں کو ضبط کر لیا تھا اور انہیں براری میں جمع کیا تھا اور گزشتہ جمعہ کو جے سی بی سے انہیں کچل دیا تھا۔
مسلسل واقعات کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنی پوری توجہ غیر قانونی ای رکشوں پر مرکوز کر دی ہے۔ دہلی میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ای-رکشے چلتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ای-رکشا شامل ہیں، جن کے پاس نہ لائسنس ہے اور نہ ہی پرمٹ۔
ای رکشے دہلی کی سڑکوں پر خطرناک طریقے سے چلتے ہیں، جس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ای رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے سڑکوں پر مکمل قبضہ کرنے کی مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں۔
بجلی چوری کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ایک ای رکشہ کو چارج کرنے میں 8 سے 10 یونٹ خرچ ہوتے ہیں، لیکن یہ رکشہ مافیا بجلی کے کھمبوں سے بجلی چوری کرکے رکشوں کو چارج کرتے ہیں، جس کی وجہ سے حال ہی میں دہلی میں کئی حادثات ہوئے ہیں اور ای رکشا میں کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں۔ ایک سال کا بچہ اور ایک 40 سالہ شخص چلتے چلتے دم توڑ گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…