پدم بھوشن سے سرفرازسابق مرکزی وزیرڈاکٹرسی پی ٹھاکرکی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے بہارکے گورنراوریونیورسٹیوں کے چانسلرلیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین سے راج بھون، پٹنہ میں ملاقات کی اورایک میمورنڈم پیش کیا۔ وفد نے مونگیریونیورسٹی کا نام بہارکیسری ڈاکٹرشری کرشن سنگھ، جنہیں عام طورپر’شری بابو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے نام پررکھنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے میمورنڈم میں بہار کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں معیار اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ وفد میں سینئربی جے پی لیڈر دیپک ٹھاکر، بی جے پی ریاستی ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن سوربھ کمار، معروف معالج ڈاکٹرہرش وردھن اورجنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئرلیڈرڈاکٹرراہل پرمارشامل تھے۔
مونگیرسے شری کرشن سنگھ کا گہرا تعلق
میمورنڈم میں ڈاکٹرسی پی ٹھاکرنے مونگیراورشری کرشن سنگھ کے درمیان گہرے تعلق کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ مونگیران کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں کا اہم مرکز، فکری بنیاد اوران کی وراثت کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ وفد نے شری کرشن سنگھ کے کھڑگ پوراسمبلی حلقے سے قریبی تعلق کا بھی حوالہ دیا۔ میمورنڈم میں شری کرشن سنگھ کے ذریعہ زمینداری نظام کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات اورسماجی ہم آہنگی کوفروغ دینے میں ان کے کردارکوبھی اجاگرکیا گیا۔
وفد نے کہا کہ شری کرشن سنگھ نے دیوگھرمندرمیں سماج کے پسماندہ اورمحروم طبقات کے داخلے کی راہ ہموارکرکے سماجی برابری کی سمت اہم قدم اٹھایا تھا۔ وفد کا کہنا تھا کہ منگیر یونیورسٹی کا نام شری کرشن سنگھ کے نام پر رکھنے سے نئی نسل کو ان کے نظریات، خدمات اور وراثت سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔
اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات کا بھی مطالبہ
میمورنڈم میں بہارکے اعلیٰ تعلیمی نظام کوبہتربنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی تجویزبھی پیش کی گئی۔ وفد نے کلاس روم میں طلبہ کی کم ازکم 50 فیصد جسمانی حاضری کوسختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ تدریس اورطلبہ کی تعلیم کا معیاربہترہوسکے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں اورکالجوں میں حال ہی میں مقررکئے گئے لائبریرین کے نظام کومؤثرطریقے سے استعمال کرنے اورجدید سہولتوں سے لیس لائبریریوں کومکمل طورپرفعال کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔
وفد نے کہا کہ لائبریری کے وسائل کا بہتراستعمال طلبہ میں نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ ریفرنس کتابوں کے مطالعے اورتحقیق پرمبنی خود سیکھنے کی عادت کوفروغ دینے میں اہم کردارادا کرے گا۔ گورنرنے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اورمسائل کوغورسے سنا اوریقین دلایا کہ ان کا جائزہ لینے کے بعد مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…