قومی

GST Cut on Drones to Boost Defence and Manufacturing: ڈرونز پر جی ایس ٹی میں کمی دفاعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم پیش رفت، نومورا نے اصلاحات کو سراہا

حکومت نے ڈرونز پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے 5 فیصد کر دیا ہے، جو کہ اس سے قبل کیمرے والے ڈرونز کے لیے 18 فیصد اور ذاتی استعمال کے ڈرونز کے لیے 28 فیصد تک تھی۔ یکم ستمبر کو اعلان کردہ نئے قوانین کے تحت اب تمام اقسام کے ڈرونز پر چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے استعمال ہوں، یکساں طور پر 5 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہو گا۔ اس اقدام سے نہ صرف دفاعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی مینوفیکچرنگ اور تربیت کے شعبے بھی ترقی کریں گے۔ نامور مالیاتی ادارہ نومورا نے اس تبدیلی کو دفاعی ساز و سامان کی خریداری پر بالواسطہ ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے والا قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق ’’دفاعی خریداری اور اندرون ملک مینوفیکچرنگ جی ایس ٹی کے ڈھانچے سے براہ راست متاثر ہوتی ہیں۔ حالیہ ترامیم کے باعث اہم پرزہ جات، سسٹمز اور مہنگی درآمدات پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا، جب کہ بعض اہم اشیاء پر آئی جی ایس ٹی کی چھوٹ سے بجٹ کی موثریت بڑھے گی۔‘‘ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے استعمال ہونے والے سرویلنس ڈرونز کی قیمتوں میں کمی سے ان کے استعمال کو فروغ ملنے کا امکان ہے، جس سے آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ نومورا نے اس پہلو کو دفاعی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ریموٹ پائلٹڈ ایئرکرافٹس (RPAs) میزائلز، بڑے راکٹس اور ڈیپ سی ڈائیونگ ری بریتھرز پر بھی جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی ہے، جس سے ان اشیاء کی دستیابی آسان اور کم لاگت پر ممکن ہو گی۔ ڈرون پائلٹس کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے فلائٹ سمیولیٹرز اور موشن سمیولیٹرز پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو سراہتے ہوئے وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ یہ قدم تربیتی شعبے کے لیے نیا بوسٹ ہے اور اس سے ایئرلائنز اور تربیتی اداروں کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف نئے پائلٹس کے لیے دروازے کھولے گا بلکہ بہتر تربیت یافتہ ماہرین کا ذخیرہ بھی فراہم کرے گا، جو ڈرون انڈسٹری کی طویل مدتی ترقی اور کارکردگی کے لیے مفید ہو گا۔ وہیں نومورا نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس اصلاحات کے یہ اقدامات مقامی سطح پر اسمبلی اور تحقیق کو فروغ دیں گے اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم ہو گا، جس سے بھارت میں ٹیکنالوجی کی خودکفالت کی راہ مزید ہموار ہو گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

6 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

6 hours ago