ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو نے کی امید ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 97 تیجس ہلکے لڑاکا طیاروں اور تقریباً 156 پراچندا ہیلی کاپٹروں کی اضافی کھیپ کی خریداری کے لیے ابتدائی منظوری مل گئی ہے۔ فضائیہ تقریباً 65,000 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ طیارے خریدے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے اپنے سخوئی-30 لڑاکا بیڑے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی۔ میگا پروکیورمنٹ پروجیکٹس اور سکھوئی 30 اپ گریڈ پروگرام پر 1.3 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت متوقع ہے۔
ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی تیجس ایم کے ون جیٹ کے دو اسکواڈرن چلا رہی ہے۔ یہ 20 اسکواڈرن پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک کی ابتدائی اور آخری آپریشنل کلیئرنس مختلف قسمیں ہیں۔ اس سے قبل، 83 ایل سی اے ایم کے 1 اےویریئنٹس کے لیے 6 بلین امریکی ڈالر کا آرڈر وزارت دفاع کی طرف سے فروری 2021 میں ایچ اے ایل کو دیا گیا تھا، جس کی فراہمی 2024 تک متوقع ہے۔ اسے مگ 21 سے تبدیل کیا جائے گا۔
آتم نربھر ہندوستان پر زور دیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ بھی دیسی ساختہ طیاروں کی طرف رخ کر رہی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے بنائے ہوئے پہلے ہلکے لڑاکا طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا۔ یہ دو سیٹوں والا ایل سی اےتیجس تمام موسمی حالات کے لیے موزوں ہے۔ہندوستانی فضائیہ نے ایچ اے ایل کو 18 دو سیٹوں والے تیجس طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔ آٹھ تیجس طیارے سال 2023-2024 تک ہندوستانی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔ باقی 10 طیارے 2026-27 تک حوالے کر دیے جائیں گے۔ حال ہی میں پی ایم مودی نے بنگلورو میں اڑان بھرنے پر تیجس کی بھی تعریف کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…