وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
مودی حکومت نے دیوالی سے پہلے مہنگائی بھتے میں اضافے کا انتظارکررہے سرکاری ملازمین کوتحفہ دیا ہے۔ حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے موثرمانا جائے گا۔ دشہرہ اوردیوالی جیسے تہواروں سے پہلے مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔
48 لاکھ ملازمین کو ہوگا فائدہ
مرکزی ملازمین کوجولائی، اگست اورستمبرکا بقایا دیوالی سے ٹھیک پہلے اکتوبرکی تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ قیمت بنیادی تنخواہ اورپنشن کے 55 فیصد سے بڑھ کر58 فیصد ہوگئی۔ یہ اضافہ ساتویں پے کمیشن کے تحت آنے والے مرکزی حکومت کے تمام ملازمین کے ساتھ۔ ساتھ پنشنرس اورخاندانی پنشنرس پربھی نافذ ہوگا۔ اس اضافے سے تقریباً 49.2 لاکھ ملازمین اور 68.7 لاکھ پنشنرس کو فائدہ ہوگا۔ حکومت کی جانب سے سال میں دومرتبہ (جنوری اورجولائی) مہنگائی بھتے میں ترمیم کی جاتی ہے۔ یہ اس سال کا دوسرا مہنگائی بھتے میں اضافہ ہے۔ یہ ترمیم ساتویں ویتن آیوگ کے تحت آخری ہونے کی امید ہے۔
57 نئے مرکزی اسکولوں کومنظوری
اس کے علاوہ مرکزی کابینہ نے 57 نئے اسکولوں کومنظوری دی ہے۔ مرکزی وزیراشونی ویشنونے کہا، “مرکزی کابینہ نے 17 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں 57 نئے مرکزی اسکولوں (کے وی) کومنظوری دی ہے، جنہیں کورکیا جا رہا ہے۔ 20 کے وی ان اضلاع میں کھولنے کی تجویزہے، جہاں موجودہ وقت میں کوئی کے وی نہیں ہے۔ 14 کے وی ترجیحی اضلاع میں، 4 کے وی بائیں بازوکی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں اور5 کے وی شمال مشرقی/ پہاڑی علاقوں میں تجویزکردہ ہیں۔”
ربیع فصلوں کا ایم ایس پی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا
مرکزی حکومت نے ربیع فصلوں کی کم ازکم امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پرمرکزی وزیراشونی ویشنونے کہا، “ربیع سیزن 27-2026 کے دوران متوقع خریداری 297 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کا امکان ہے اورتجویزکردہ ایم ایس پی پرکاشتکاروں کو ادا کی جانے والی قیمت 84263 کروڑروپئے ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…