قومی

The Center has approved 57 Kendriya Vidyalayas: بیس اضلاع میں پہلی بار قائم ہوں گے 57 نئے کیندریہ ودیالیہ، منصوبے پر 5,862 کروڑ روپے ہوں گے خرچ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی نے بدھ کے روز ملک بھر میں 57 نئے کیندریہ ودیالیہ کھولنے کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 5,862 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اس وقت ملک میں 1,288 کیندریہ ودیالیہ فعال ہیں، جن میں سے تین بیرون ملک ماسکو، کھٹمنڈو اور تہران میں واقع ہیں۔

نئے مدارس کی تقسیم اور اہمیت

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ان 57 اسکولوں میں سے 20 ایسے اضلاع میں کھولے جائیں گے جہاں آج تک ایک بھی کیندریہ ودیالیہ موجود نہیں ہے۔ اسی طرح 14 اسکول پسماندہ اضلاع میں، 4 نکسل متاثرہ علاقوں میں اور 5 اسکول شمال مشرقی و پہاڑی خطوں میں قائم ہوں گے۔ یہ ادارے خاص طور پر مرکزی سرکاری ملازمین، فوج اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کریں گے۔

لاگت اور منصوبے کی مدت

ان اسکولوں کی تعمیر و قیام پر ہونے والا خرچ 2026-27 سے شروع ہو کر آئندہ نو برسوں میں مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔ اس پر کل 5,862.55 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جن میں سے 2,585.52 کروڑ روپے سرمایہ جاتی اخراجات جبکہ 3,277.03 کروڑ روپے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔

پری پرائمری تعلیم کی شروعات

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت پہلی بار ان تمام نئے اسکولوں میں پری پرائمری یعنی ’’بالواٹیکا‘‘ کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مرکزی مدارس کی یہ اسکیم 1962 میں منظور کی گئی تھی تاکہ پورے ملک میں یکساں معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

طلبہ اور روزگار کے مواقع

بالواٹیکا سے لے کر 12ویں جماعت تک کی تعلیم فراہم کر نے والے ایک کیندریہ ودیالیہ میں اوسطاً 1,520 طلبہ کی گنجائش ہوتی ہے۔ اس حساب سے 57 نئے اسکولوں سے تقریباً 86,640 طلبہ کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہر اسکول میں تقریباً 81 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس طرح مجموعی طور پر 4,617 مستقل روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مزید 85 اسکولوں کی منظوری کے بعد کل تعداد

یہ 57 نئے اسکول دسمبر 2024 میں منظور شدہ 85 کیندریہ ودیالیہ کے علاوہ ہیں۔ اس طرح اب تک کل 142 نئے اسکولوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 30 جون 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے کیندریہ ودیالیہ میں 13.62 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

تعلیمی معیار اور قومی یکجہتی کی کوشش

اب تک 913 کیندریہ ودیالیوں کو پی ایم سری اسکول کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ان نئے اسکولوں کے قیام سے معیاری تعلیم ان ریاستوں اور اضلاع تک پہنچے گی جہاں اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ یہ اقدام قومی یکجہتی، شمولیت اور خودکفیل بھارت کے مقصد کو بھی مضبوط کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

13 minutes ago