قومی

CWC Meeting In Delhi: ’’نتیش کمار کو پی ایم بنانا چاہتا تھا انڈیا الائنس…‘‘، جے ڈی یو کا بڑا دعوی، کانگریس کا آیا یہ ردعمل

CWC Meeting In Delhi: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد، کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی آج ہفتہ (08 جون) کے روز دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد جب کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال سے پوچھا گیا کہ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے دعویٰ کیا ہے کہ نتیش کمار کو انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی، تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

ہم ایسی کسی پیشکش سے واقف نہیں ہیں: وینوگوپال 

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہم ایسی کسی پیشکش سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ریاستوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جہاں کانگریس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ساتھ ہی اس میٹنگ میں راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز بھی پاس کی گئی۔ اس تجویز کے بارے میں کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے یہ قرارداد پاس کی ہے کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر مقرر کیا جانا چاہئے۔

کے سی تیاگی نے کیا کہا

جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے دعویٰ کیا، “نتیش کمار کو انڈیا بلاک کی طرف سے وزیر اعظم بننے کا آفر ملا۔ انہیں یہ آفر ان لوگوں سے ملا جنہوں نے انہیں انڈیا بلاک کا کنوینر نہیں بننے دیا۔ انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ اور ہم مضبوطی سے این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔” یہ دعویٰ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کیا گیا کہ انڈیا بلاک جے ڈی یو اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی حلیف ہیں۔

نتائج میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت ملی

انڈیا بلاک نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مضبوط کارکردگی کے ساتھ ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کو غلط ثابت کیا اور 543 میں سے 234 سیٹیں جیت لیں۔ دوسری طرف، این ڈی اے نے 293 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی، جو کہ اکثریت کے نشان سے 32 کم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago