ماحولیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سپریم کورٹ نے سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ منگل کو ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ غیر قانونی طور سے پیڑ کاٹنے والے لوگوں کے لیے کوئی رحم نہیں دکھانی چاہیے۔ عدالت نے اس معاملے میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے غیر قانونی طور سے کاٹے گئے ہر پیڑ کے لیے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگانے کی منظوری دی۔ سپریم کورٹ نے اس دوران یہ بھی تبصرہ کیا کہ بڑی تعداد میں پیڑوں کی کٹائی انسان کے قتل سے بھی بُرا کام ہے کیونکہ ان پیڑوں کے دوبارہ بننے میں کم سے کم 100 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ہر ایک پیڑ کے لیے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ
سپریم کورٹ کے جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجول بھوئیاں کی بنچ نے یہ حکم دیا اور اس معاملے میں ملزم شنکر اگروال کے ذریعہ 450 پیڑوں کو کاٹنے کے واقعہ کو لے کر تعزیری کارروائی کی اور فی پیڑ کی کٹائی پر ایک لاکھ کا جرمانہ لگایا۔ اس طرح شنکر اگروال پر 450 پیڑوں کی کٹائی پر فی پیڑ 1 لاکھ روپے کےحساب سے 4.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ غیر قانونی طور سے پیڑ کاٹنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے لیے بھی خطرہ پیدا کرتا ہے۔
کٹے ہوئے پیڑوں کی جگہ پرنئے پیڑ لگانے کی اجازت دی جائے
عدالت نے سینٹرل امپاورڈ کمیٹی (سی ای سی) کی رپورٹ کو منظور کیا، جس میں شنکر اگروال پر 450 پیڑوں کی کٹائی کے لیے ایک لاکھ روپے فی پیڑ جرمانہ لگانے کا سجھاؤ دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ 450 پیڑ گزشتہ 18 ستمبر کی رات کو کاٹے گئے تھے جن میں سے 422 پیڑ نجی زمین ‘ڈالمیا فارم’ پر تھے۔ جبکہ 32 پیڑ سڑک کنارے واقع محفوظ جنگلاتی علاقے ہیں۔ ملزم کے لیے سینئر وکیل مکل روہتگی نے عدالت سے جرمانہ کی رقم کم کرنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ ان کا موکل اس غلطی کو قبول کرتا ہے اور اس نے معافی بھی مانگی ہے۔ روہتگی نے یہ بھی تجویز دی کہ شنکر اگروال کو کٹے ہوئے پیڑوں کی جگہ پرنئے پیڑ لگانے کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ عدالت نے جرمانہ کی رقم میں کوئی چھوٹ نہیں دی اور انہیں نزدیکی علاقے میں پیڑ لگانے کو اجازت دی۔
سی ای سی کی رپورٹ میں یہ بھی خلاصہ کیا گیا کہ اگروال نے نہ صرف نجی زمین پر بلکہ ایک محفوظ جنگلاتی علاقے میں بھی پیڑوں کی غیر قانونی کٹائی کی تھی۔ اس رپورٹ پر عدالت نے سخت ردعمل دیا اور اگروال کے خلاف توہین کی کارروائی شروع کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.76 لاکھ سے زائد روف…
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کا سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کیا…
راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…
ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اپوزیشن آکاشوانی بھون کے احاطے میں…