قومی

Rahul Gandhis Serious Allegation: اسپیکراوم برلا نے کرایا خاموش تو پارلیمنٹ سے باہر آکرراہل گاندھی نے لگایا بڑا الزام، کہا- مجھے بولنے نہیں دیتے

Rahul Gandhis Serious Allegation: اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سنگین الزام لگاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ جب بھی وہ لوک سبھا ایوان میں کچھ بولنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو ان کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بات اس لئے کہی کیونکہ جب وہ ایوان میں بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان کے بولنے سے پہلے کارروائی کو ہی ملتوی کردیا گیا۔

ایوان میں کچھ یوں ہوا تھا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ایوان کے ضوابط پر عمل کرنے کی نصیحت دی تھی۔ راہل گاندھی اس پرکچھ بولنا چاہتے تھے، لیکن ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی اپنی بات نہیں بول پائے تھے۔ اس کے بعد باہر آکرراہل گاندھی نے میڈیا سے کہا کہ انہیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جاتا۔

آداب و اخلاق پرعمل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

راہل گاندھی کے کسی ایک اخلاق سے متعلق نہیں، لیکن گزشتہ کچھ وقت کے دوران جس طرح سے ایوان میں وہ احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں اور بیچ بیچ میں تبصرہ کررہے ہیں، اس سے متعلق اوم برلا نے یہ بات کہی تھی۔ اس سے پہلے اسپیکراوم برلا نے راہل گاندھی سے کہا کہ ایوان کے طرزعمل اور اخلاق پرعمل کریں۔ کچھ ایسے واقعات ہوئے ہیں جوایوان کے لئے مناسب نہیں تھے، اس لئے ایوان کے وقاراور طرزعمل پرعمل کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…

1 hour ago

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

2 hours ago