الیکشن کمیشن کو انتخابی ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت
دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی (AAP) کی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی کی کالکاجی اسمبلی نشست سے جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
آتشی کے انتخاب کو کالعدم قرار دئیے جانے کا مطالبہ
یہ درخواست کالکاجی کے دو ووٹروں، کملجیت سنگھ دگل اور آیوش رانا نے دائر کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ آتشی اور ان کے ایجنٹوں نے انتخابات میں بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سہارا لے کر کامیابی حاصل کی۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ آتشی کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں مستقبل میں بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے نقد رقم تقسیم کی گئی
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آتشی کے حامیوں نے ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے نقد رقم تقسیم کی۔ اس کے علاوہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مخالف امیدوار، بی جے پی کے رہنما رمیش بدھوڑی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز جاری کروائیں۔ درخواست گزاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آتشی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر سرکاری گاڑی کو اپنے انتخابی مہم میں استعمال کیا اور ووٹنگ سے 48 گھنٹے قبل عائد پابندی کی خلاف ورزی بھی کی۔
آتشی نے رمیش بدھوڑی کو 3521 ووٹوں سے شکست دی تھی
واضح رہے کہ 5 فروری 2025 کو دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 22 سیٹیں ملیں، جبکہ بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ کالکاجی نشست پر آتشی نے بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کو 3521 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ آتشی کو 52,154 ووٹ ملے، جبکہ بدھوڑی نے 48,633 ووٹ حاصل کیے تھے۔ کانگریس امیدوار الکا لامبا کو محض 4,392 ووٹ ملے تھے۔ ہائی کورٹ نے آتشی، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…