قومی

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

نئی دہلی : سرکاری شعبے کے بینکوں اور کچھ پرانے نجی بینکوں کے یوزرکو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اہم بینکنگ لین دین پہلے ہی مکمل کرلیں، کیونکہ بینک ملازمین کی یونینیں 28 ستمبر سے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال پر جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ مجوزہ ہڑتال سے کئی بینکوں کی برانچ سروسز متاثر ہوسکتی ہیں اور یہ بینکنگ شعبے کے اہم ششماہی اختتام کے دوران ہورہی ہے۔یہ ہڑتال یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) کی جانب سے بلائی گئی ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کے تقریباً 90 فیصد بینک ملازمین کی نمائندگی کرتا ہے۔ یونینیں 5 روزہ بینکنگ ہفتہ نافذ کرنے، پنشن اصلاحات اور ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر مطالبات کر رہی ہیں۔

27 ستمبر کو بینک کھلے رہیں گے

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے بینکوں کو اتوار، 27 ستمبر کو بھی کھلا رکھنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ لوگ ہڑتال شروع ہونے سے پہلے اپنے ضروری بینکنگ کام مکمل کرسکیں۔

ایس بی آئی نے صارفین کو کیا مشورہ دیا؟

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وہ برانچوں اور دفاتر میں ضروری خدمات جاری رکھنے کی کوشش کرے گا، تاہم ہڑتال کے دوران کچھ بینکنگ خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔بینک نے یوزر سے کہا ہے کہ وہ اپنے اہم لین دین پہلے ہی مکمل کرلیں اور جہاں ممکن ہو یونو، انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، یو پی آئی، اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ مشینوں جیسی ڈیجیٹل سہولیات کا استعمال کریں۔

بینک آف انڈیا نے بھی جاری کی ایڈوائزری

بینک آف انڈیا نے بھی یوزر کو ممکنہ ہڑتال سے آگاہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بینکنگ ضروریات کے لیے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم، بزنس کورسپونڈنٹ پوائنٹس اور یو پی آئی جیسی 24 گھنٹے دستیاب ڈیجیٹل خدمات کا استعمال کریں۔رپورٹ کے مطابق علاقائی دیہی بینک (آر آر بی) کے ملازمین بھی اس احتجاج میں شامل ہوسکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں بینکنگ خدمات پر اثر مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

آئی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک معمول کے مطابق کام کریں گے

اگرچہ سرکاری شعبے کے بینکوں اور کچھ پرانے نجی بینکوں کی خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے، لیکن نئی نسل کے نجی بینک جیسے آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس بینک اور انڈس انڈ بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کی توقع ہے۔ایسے میں یوزرکے لیے باقاعدہ بینکنگ خدمات حاصل کرنے کا ایک متبادل موجود رہے گا۔

وزارت خزانہ نے ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی

اس ہفتے کے آغاز میں وزارت خزانہ نے بینک ملازمین کی یونینوں سے ہڑتال ملتوی کرنے اور زیر التوا مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یونینوں کی جانب سے اٹھائے گئے زیادہ تر خدشات پر پہلے ہی بڑی حد تک کارروائی کی جاچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

3 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 hour ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago