قومی

Currency notes found in Rajya Sabha: پارلیمنٹ میں بنچ کے نیچے سے نوٹوں کی گڈی برآمد،راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ ،چیئرمین نے جانچ کا دیا حکم

آج راجیہ سبھا میں کانگریس کی سیٹ کے نیچے سے نوٹو ں کی گڈی برآمد ہونے اور اس پر حکمراں جماعت کی جانب سے اس کی جانچ کے مطالبے ہر ہنگامہ شروع ہوگیا۔راجیہ سبھا کے چیئرمین نے اس معاملے پر جانچ کا حکم دیا ،وہیں قائدحزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جب آپ یہ کہہ رہے کہ معاملے زیرتحقیق ہے تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ فلاں کی سیٹ ہے،فلاں پارٹی کے ممبر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں تحقیق کے خلاف نہیں ہوں ،لیکن جانچ ہونے سے پہلے ہی آپ نے کیسے یہ فیصلہ کرلیا کہ کس نے رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟

خبر ہے کہ سیٹ نمبر 222 جو کانگریس کے سینئر رہنمااور سینئر وکیل ابھیشک منو سنگھوی کے نام پر مقرر ہے،اسی سیٹ کے نیچے سے کل راجیہ سبھا کے ملازمین نے صفائی کرتے وقت نوٹ کی گڈی برآمد کی ہے۔ وہیں اس معاملے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہایہ واقعہ غیر معمولی اور انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچا ہے۔ اس سے ایوان کے کام کاج پر سوالات اٹھتے ہیں۔ مجھے آپ پر اور آپ کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی۔ تفصیل سے پڑتال کیا جائے گا اور جلد ہی ہمارے پاس ایک واضح تصویر ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Diwali Bonus 1 Lakh: ایسا ہو تو بوس! پوجا کی تھالی میں سجاکر ملازمین کو دیے ایک ایک لاکھ روپے، ویڈیو وائرل

سورت کے کپڑا تاجر نے دیوالی پر 20 ملازمین کو دیا ایک ایک لاکھ روپے…

8 minutes ago

Delhi-NCR Turns into a Gas Chamber: دہلی-این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، دیوالی کی رات تک مزید خراب ہوں گے حالات، اہم شہروں کا اے کیو آئی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے…

46 minutes ago

Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات…

2 hours ago