تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں دو طالب علموں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ کڈلور کے سیمبانکوپم میں اسکول بس ریلوے ٹریک کو عبور کر رہی تھی کہ ٹرین نے آکر اسے زور سے ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے نے فوری طور پر ایک ریلیف ٹرین کو موقع پر روانہ کیا۔ معلومات کے مطابق زخمی طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دراصل اسکول بس ڈرائیور ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کو نہیں دیکھ سکا اور اس کی وجہ سے بس ٹرین کے نیچے آگئی۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اس حادثے میں 6 طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کڈلور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے کی طبی امدادی وین بھی موقع پر پہنچ گئی۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرین کے آنے کی اطلاع ملنے کے بعد گیٹ کیپر پھاٹک بند کر رہا تھا لیکن اسکول بس ڈرائیور نے درخواست کی اور ریلوے ٹریک عبور کرنے پر اصرار بھی کیا۔ جنوبی ریلوے نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے نے کہا، “اسکول بس ڈرائیور نے پھاٹک عبور کرنے پر اصرار کیا تھا، لیکن اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔ سیکورٹی، آپریشنز اور انجینئرنگ برانچوں کے عہدیداروں کی ایک کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ریلوے کراسنگ جہاں حادثہ پیش آیا وہاں کے گیٹ کیپر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جس میں دو طالب علموں کی جانیں چلی گئیں، زخمیوں اور ہلاک ہونے والے طلباء کے لواحقین کے لیے معاوضہ کا اعلان کیاہے۔ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے حکم دیا ہے کہ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے والدین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 5 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے، اس کے علاوہ شدید زخمیوں اور زیر علاج افراد کے لیے ایک ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونے والوں کے لیے 50،000 روپے ہر ایک کو دینے کا حکم دیا ہے۔
بتادیں کہ ملک میں اب تک ریلوے ٹریکس پر کئی حادثات ہوچکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر حادثات جلد بازی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کو نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ کئی بار پھاٹک کے نیچے سے بائک یا سکوٹر نکالنے والے لوگ بھی ٹرین کی زد میں آ چکے ہیں۔ ٹرین کی ٹکر سے کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…
سمراٹ چودھری نے مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل کو بہار کی ترقی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…
امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…
ہماچل پردیش میں بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) کے بجلی کے بقایاجات…
کانگریس لیڈر ادت راج نے سماج میں بڑھتی نفرت اور تلخی پر تشویش ظاہر کرتے…