قومی

CPM Calls Nationwide Protest Against SIR in Bihar: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ نے کیا بہار میں ہو رہے ایس آئی آر کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، کہا-جانب داری سے کام کر رہا ہے الیکشن کمیشن

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ 8 اگست 2025 کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی ’’خصوصی وسیع نظرثانی‘‘ (SIR) مہم کے خلاف احتجاج کرے گی۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں جانب دار ہو چکا ہے اور آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

سی پی ایم کے پولٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’’الیکشن کمیشن، جو اب تک بی جے پی حکومت کے حق میں کام کرتا آیا ہے، اب آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں ملوث ہو چکا ہے۔ یہ جمہوری حقوق پر ایک سنگین حملہ ہے، جسے پورے ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسے ہر صورت روکا جانا چاہیے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن، ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے نام پر شہریت کی تصدیق جیسے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے رہا ہے جو اس کے آئینی دائرۂ اختیار سے باہر ہیں۔

پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ’’ غیر ملکیوں کو نکالنے کے نام پر اقلیتوں اور مخصوص گروہوں کو ووٹر فہرستوں سے خارج کیا جا رہا ہے، جو آئینی حق رائے دہی کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ سی پی ایم نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ SIR مہم دراصل NRC جیسی مشق کو در پردہ نافذ کرنے کی کوشش ہے، جس کی ماضی میں بڑے پیمانے پر مخالفت ہو چکی ہے۔

حکومت قومی مفادات کو بالائے طاق رکھتے کر رہی ہے امریکہ اور یورپی یونین سے معاہدے: سی پی آئی (ایم)

علاوہ ازیں پارٹی نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے ملک کے مفادات کو قربان کرتے ہوئے کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ’’حکومت کی عجلت میں کی گئی پالیسی سازی سے ڈیری، زراعت، دفاع، فارما اور مالیاتی شعبوں میں قومی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے۔‘‘ سی پی ایم نے مہاراشٹر میں پاس کیے گئے پبلک سیکیورٹی بل کو بھی جمہوری حقوق پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے قوانین کو ہتھیار بنا رہی ہے۔

دریں اثنا پارٹی نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کو فوری ریاستی حیثیت واپس دی جائے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ سی پی ایم نے آسام میں جبری انخلا، بنگالی بولنے والوں پر مبینہ حملوں اور شمال مشرق میں نسلی تقسیم کو ہوا دینے کے اقدامات کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ سب اقدامات قومی اتحاد و سالمیت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

7 minutes ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

42 minutes ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

11 hours ago