قومی

Covid New Variant JN.1: کیرالہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی انٹری، کووڈ سے دو لوگوں کی موت، محکمہ صحت نے شروع کیں تیاریاں

Covid New Variant JN.1: ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ کیرالہ میں کووڈ سے دو لوگوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کورونا سے ہلاکت کے بعد محکمہ صحت نے وائرس سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ کی پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور تمل ناڈو کی حکومتیں بھی الرٹ ہوگئی ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

نئے سب ویرینٹ نے بڑھایا ٹینشن

کیرالہ میں Covid JN.1 کے نئے ذیلی قسم کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 8 دسمبر کو ترواننت پورم ضلع کے کراکولم سے RT PCR پوزیٹیو سیمپل میں ذیلی قسم کا پتہ چلا۔ 18 نومبر کو RT-PCR کے ذریعے ایک 79 سالہ خاتون کے سیمپل کی جانچ کی گئی، جو اس سے متاثر پائی گئی۔ خاتون میں انفلوئنزا جیسی بیماری کی علامات تھیں اور اس سے قبل بھی وہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکی تھیں۔ جس سے خاتون صحت یاب ہو گئی تھیں۔

دو لوگ کی ہوئی موت

کیرالہ میں مرنے والے دو افراد کے حوالے سے دی ہندو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، مرنے والوں میں کوزی کوڈ ضلع کے وٹولی کے 77 سالہ کلیاٹوپرمبتھ کمارن اور کنور ضلع کے پنور کے 82 سالہ پالکنڈی عبداللہ شامل ہیں۔ جمعہ کو کمارن کی موت کے بعد، ایک لیب میں جانچ کے بعد، اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کی موت کووڈ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہفتے کے روز، وہ کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے بعد کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں اس کی موت ہو گئی۔

اس ملک میں ہوئی تھی نئے سب ویرینٹ کی پہچان

CoVID-19 کے ذیلی قسم JN.1 کی شناخت پہلی بار یورپی ملک لکسمبرگ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ دوسرے ممالک میں پھیلنے لگا۔ یہ تمام قسمیں پیرولو ویرینٹ BA.2.86 سے منسلک ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس کے تغیر میں پوشیدہ ہے۔ خاص طور پر اسپائیک پروٹین میں بہت سے تغیرات ہیں۔ اسی وجہ سے اسے انسانی جسم کے لیے خطرناک بتایا جا رہا ہے۔

بھارت میں 1492 ہیں کووِڈ کے ایکٹو کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کووڈ کے ایکٹو کیسز 1492 تک پہنچ گئے ہیں۔ جس میں 339 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 5,33,311 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

18 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago