قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں رہنے اور کھانے پینے کی مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو ملزمین پرویز احمد اور بشیر احمد کو آج جموں کی این آئی اے عدالت میں انھیں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں کو 5 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت 27 جون کو ہوگی۔
ان دونوں پر دہشت گردوں کو پناہ دینے، خوراک اور دیگر لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ این آئی اے نے انھیں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویز اور بشیر نے حملے میں ملوث تین پاکستانی دہشت گردوں کی شناخت بھی کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد پاکستان میں قائم لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں۔
دہشت گردوں کو حاصل تھی مکمل سہولت: این آئی اے
معلومات کے مطابق حملہ کرنے سے پہلے ان دہشت گردوں کو مقامی سطح پر مکمل حمایت حاصل تھی۔ پرویز اور بشیر نے دہشت گردوں کو محفوظ رہائش فراہم کرنے، کھانے اور پانی کا بندوبست کرنے اور علاقے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس حملے میں 26 معصوم سیاح مارے گئے تھے، جب کہ 16 شدید زخمی ہوئے تھے۔
اب این آئی اے ان دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کرکے یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ باقی دہشت گرد کہاں چھپے ہوئے ہیں اور انھیں اور کس کس نے مدد فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کی این آئی اے کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر…
نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں 5جی کے آغاز سے لے کر 2024…