نئی دہلی : وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جا ئے گا۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے۔ پرینکا گاندھی کا یہ پہلا الیکشن ہے۔ وائناڈ لوک سبھا سیٹ کے تحت 7 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ان میں منانتھوادی، سلطان باتھری، کلپیٹا، کوزی کوڈ ضلع میں تھروامبادی اور ملاپورم ضلع میں نیلمبور، ایراناد اور وندور سیٹیں شامل ہیں۔ یہ سیٹ راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اپریل-مئی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں رائے بریلی سیٹ جیتنے کے بعد راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ چھوڑ دی تھی۔ جس کی وجہ سے اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا۔
کتنے امیدوار ہیں میدان میں
وائناڈ میں پرینکا سمیت 16 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے اور اب ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا مقابلہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کی قیادت میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ کے امیدوار ستیان موکیری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار نویا ہری داس سے تھا۔ اس بار وائناڈ میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اپریل میں جب راہل گاندھی یہاں سے الیکشن لڑ رہے تھے، 74 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں یہاں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…