لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے یوپی میں انڈیا الائنس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کانگریس نے سماجوادی پارٹی سے 20 سیٹوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ بدھ کے روزکانگریس کی طرف سے 20 سیٹوں کے مطالبہ کرنے والا خط سماجوادی پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکوبھیجا گیا ہے۔ حالانکہ اس خط میں کانگریس امیدواروں کے نام نہیں بلکہ صرف لوک سبھا سیٹوں کے نام ہیں۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو 11 سیٹوں کی تجویزدی تھی، جس پرکانگریس راضی نہیں تھی، جس کے بعد سماجوادی پارٹی نے اپنے 16 امیدواروں کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے بعد، کانگریس، سماجوادی پارٹی سے ناراض چل رہی تھی۔
اب کیا ہوگا اکھلیش یادو کا اگلا قدم؟
یوپی میں 16 امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے بعد بھی سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت جاری تھی۔ اکھلیش یادو کے ذریعہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے کا دعوت نامہ قبول کرنے کے بعد امید تھی کہ جلد ہی سیٹ شیئرنگ سے متعلق کوئی متفقہ حل نکلے گا، لیکن اب کانگریس کی جانب سے 20 سیٹوں کے مطالبے کے بعد سب کچھ سماج وادی پارٹی کے موقف پر منحصر ہوگا۔
سماجوادی پارٹی کے یکطرفہ اعلان سے ناراض تھی کانگریس
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پراکھلیش یادو کے ذریعہ کانگریس کو 11 سیٹیں دینے کی تجویز سے پہلے کانگریس گزشتہ الیکشن میں اپنے احتجاج کی بنیاد پر 25 سیٹوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔ یہی نہیں، کانگریس لیڈران کا ماننا تھا کہ 20 سیٹ سے کم پر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ یہی نہیں کانگریس چاہتی تھی کہ سال 2017 کی طرح دونوں پارٹیاں مشترکہ پریس کانفرنس میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کریں۔ یہی وجہ ہے کہ اکھلیش یادو کے رخ کو دیکھتے ہوئے کانگریس یوپی کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑنے کی تیاری میں مصروف ہوگئی تھی، لیکن ایک بار پھر جب بات چیت پٹری پرآئی ہے تو کانگریس نے اپنا مطالبہ سماجوادی پارٹی کے سامنے رکھ دیا ہے۔
جینت چودھری نے کرلیا ہے این ڈی اے میں جانے کا فیصلہ؟
ایک طرف سیٹ شیئرنگ سے متعلق بھلے ہی کانگریس اورسماجوادی پارٹی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف دونوں پارٹیوں کے لئے آرایل ڈی لیڈر جینت چودھری نے بھی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ جینت چودھری کے بی جے پی کے ساتھ جانے کی خبریں ہیں۔ اگرجینت چودھری یہ قدم اٹھاتے ہیں تو یوپی میں سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ پھر سے نئی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…