قومی

Maharashtra MLC Election 2024: مہاراشٹر ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے والے کانگریس کے 5 اراکین اسمبلی پر گرنے والی ہے گاج، لسٹ میں یہ نام شامل

Maharashtra MLC Election 2024: مہاراشٹرقانون ساز کونسل میں کراس ووٹنگ کرنے والے 5 اراکین اسمبلی پرکانگریس کارروائی کرسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سلبھا کھوڈکے، ذیشان صدیقی، ہرامن کھوسکر، جتیش انتاپورکراورموہن راؤ ہمبرڈے پرکارروائی کرے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ ان اراکین اسمبلی کو معطل کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ان اراکین اسمبلی کو پارٹی اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ بھی نہیں دے گی اوران کی جگہ نئے چہروں کوٹکٹ دے گی۔

سلبھا کھوڈکے امراوتی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہیں ذیشان صدیقی باندرہ مشرق سے ایم ایل اے ہیں۔ ہیرامن کھوسکرایگت پوری اورموہن راؤ ہمبرڈے ناندیڑجنوب سے رکن اسمبلی ہیں۔ ذیشان صدیقی کے والد اورمعروف سماجی وسیاسی لیڈربابا صدیقی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے اجیت پوار گروپ کا دامن تھام لیا تھا۔

کسے ملی تھیں کتنی سیٹیں؟

مہاراشٹر قانون سازکونسل کے لئے 11 سیٹوں پر 12 جولائی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس الیکشن میں برسراقتدار مہایتی (این ڈی اے) نے 9 سیٹوں پرامیدواراتارے تھے اوراس کے سبھی امیدواروں نے جیت درج کی تھی۔ وہیں مہا وکاس اگھاڑی کے دوامیدواروں کوجیت ملی۔ الیکشن میں 12 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا تھا۔

مہایتی کی طرف سے بی جے پی کے پانچ امیدواروں پنکجا منڈے، یوگیش تلکر، پرینے پھوکے، امت گورکھے اور سدابھاؤ نے جیت درج کی۔ وہیں شندے گروپ کی شیوسینا نے دوامیدواروں کرپال تمانے اور بھاؤنا نولی کوٹکٹ دیا تھا۔ دونوں نے جیت حاصل کی۔ اجیت پوار کی این سی پی کی طرف سے شیواجی راؤ گرجے اور راجیش وتیکر کوامیدواربنایا گیا تھا۔ دونوں ہی امیدواروں کوجیت ملی۔ مہاوکاس اگھاڑی کی طرف سے شیوسینا یوبی ٹی اور کانگریس نے ایک ایک امیدواراتارا۔ شیوسینا یوبی ٹی کے ملند نارویکراورکانگریس کے پرگیہ ساتونے جیت درج کی تھی۔

کانگریس امیدوار کو کتنے ووٹ ملے؟

شرد پوارکی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) نے امیدوارنہ اتارکرہندوستانی شیتکاری کامگارپارٹی کے جینت پاٹل کوحمایت دی تھی۔ انہیں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ پرگیہ ساتوکو25، ملند نارویکرکو22 اورجینت پاٹل کو کل 12 ووٹ ملے تھے۔ کانگریس امیدوارکوجیت کے بعد کم ووٹ ملنا پارٹی کے لئے کسی بڑے بحران سے کم نہیں تھا۔ مانا گیا کہ کئی اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی ہے۔ کانگریس کے 37 اراکین اسمبلی ہیں۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

34 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago