قومی

Congress support caste census in the country: کانگریس اپنی حکومت والی تمام ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی:راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے میٹنگ کے سلسلے میں بتایا کہ قریب چار گھنٹے تک ذات پر مبنی مردم شماری کے مدعے پر میٹنگ میں بحث کی گئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ  اس مردم شماری کو کانگریس پارٹی آگے بڑھائے گی اور جن ریاستوں میں کانگریس کی  حکومت ہے وہاں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کس ریاست میں کس ذات کی کیا صورتحال ہے،آبادی کے اعتبار سے ،معاشی ،سیاسی اور تعلیمی اعتبار سے ہر ذات کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور پھر ان کی فلاح وبہبودی کیلئے خصوصی پلان تیار کرنے میں اس سے کافی مدد ملے گی اس لئے کانگریس پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے اور کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان بھی کرتی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم راجستھان، چھتیس گڑھ اور ہماچل پردیش سمیت کانگریس کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں ذات پات  پر مبنی مردم شماری  کرائیں گے۔ ہم اس سلسلے میں بی جے پی پر بھی دباؤ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل زیادہ تر جماعتیں ذات پات کی بنیاد پرمردم شماری کے حق میں  ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے چار وزرائے اعلیٰ میں سے تین دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے آتے ہیں۔ اسی وقت، بی جے پی کے دس میں سے صرف ایک سی ایم او بی سی کمیونٹی سے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی او بی سی کے لیے کام نہیں کرتے بلکہ دھیان بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک کاسٹ سینسس چاہتا ہے اور اس کی ضرورت اس لئے بھی ہے کیوں کہ ملک کے سامنے سب سے بڑا چیلنج غربت کا ہے اور اس غربت کے خاتمے کیلئے یہ جاننا بہت ہی زیادہ ضروری ہے کہ کس برادری کی کتنی آبادی ہے ،سیاسی ،معاشی اور تعلیمی صورتحال کیا ہے ۔ یہ پوری طرح سے ایکسرے ہے جس کے ہونے سے یہ ساری چیزیں سامنے آجائیں گی پھر حکومت کو ان طبقات کی فلاح وبہبودی کیلئے علیحدہ  پلان تیار کرنا ہوگا تاکہ یہ مسئلہ پوری طرح سے ختم ہوسکے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج دو ہندوستان بن رہا ہے، ایک اڈانی جی کے لیے اور دوسرا سب کے لیے۔ ذات پر مبنی مردم شماری سے صاف ظاہر ہو جائے گا کہ ہندوستان میں کتنے اور کون لوگ ہیں، ہمیں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کس کے ہاتھ میں ملک کا کتنا خزانہ ہے۔ شاید یہ ہماری بھی غلطی ہے کہ ہم نے پہلے نہیں کیا لیکن اب مکمل کرکے دکھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal (UP): سنبھل میں زبردست ہنگامہ، سروے کے لیے جامع مسجد پہنچی ٹیم پر پتھراؤ، ڈی ایم-ایس پی موقع پر موجود

جامع مسجد کے سروے کا کام گزشتہ منگل کو اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں…

9 minutes ago

Jharkhand Assembly Election Result 2024: جھارکھنڈ کی 5 سیٹوں پر سنسنی خیز مقابلہ، کچھ 231 ووٹوں سے تو کچھ 434 ووٹوں سے جیتے

لاتیہار میں بی جے پی کے پرکاش رام نے جے ایم ایم کے بیدیہ ناتھ…

41 minutes ago

Today ‘Parivarvad’ has been defeated, says PM Modi: مہاراشٹر کی عوام نےآج ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں:پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراشٹر کی جیت یہ ثابت کرتا…

13 hours ago