قومی

Bharat Jodo Yatra: سابق فوجی سربراہ کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شرکت، بی جے پی نے اٹھائے سوال، کانگریس نے دیا سخت جواب

Bharat Jodo Yatra News: بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے پر سابق فوجی سربراہ جنرل دیپک کپور کی تنقید کرنے کے لئے کانگریس (Congress) نے پیر کے روز (9 جنوری) کو بی جے پی (BJP) پر تنقید کی۔ کانگریس نے ساتھ ہی بی جے پی پر فوج کے بہادروں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔ جنرل (ریٹائرڈ) دیپک کپور اور دفاعی خدمات کے کئی ریٹائرڈ اعلیٰ افسران اتوار کے روز (8 جنوری) کو راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کی قیادت والی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئے تھے۔ ‘بھارت جوڑو یاترا’ ہریانہ کے راستے پنجاب میں داخل ہوگی۔

ہریانہ میں یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ جنرل دیپک کپور کی ایک تصویر ٹوئٹرکرتے ہوئے بی جے پی آئی ٹی محکمہ کے سربراہ امت مالویہ نے لکھا تھا کہ ‘سابق فوجی سربراہ جنرل دیپک کپور راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئے۔ دیپک کپور کو فوج کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ آدرش گھوٹالے میں ملزم بنایا گیا تھا’۔ بی جے پی لیڈر نے اتوار کے روز کہا، ‘انکوائری کمیٹی کی یہ رائے تھی کہ فوجی اہلکاروں کو شرمندہ کرنے کے لئے ان افسران کو کسی سرکاری عہدے پر فائز ہونے سے روکا جاسکتا ہے’۔

 

کانگریس نے کیا پلٹ وار

امت مالویہ پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سپریا شرینیت نے کہا، ‘جنرل کپور، 1971 کے ہند-پاک جنگ کےایک سینئر، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم اور سینا میڈل حاصل کرنے والے تمام اعزازت کے ساتھ۔ انہوں نے 1967 سے 2010 تک چار دہائیوں تک ہمارے ملک کی خدمت کی۔ ہمارے بہادر جوانوں کو بدنام کرنے کے لئے آپ کو خود پر شرم آنی چاہئے۔ آپ پر اور آپ کے مایوس وجود پر رحم آتی ہے’۔

 

جے رام رمیش اور پون کھیڑا نے کیا ٹوئٹ

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت کے ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے پیر کے روز ٹوئٹ کیا، ‘کیا آپ حقیقت میں ایسے بیمار اور بدعنوان دماغ سے کچھ بہتر کی امید کرتے ہیں’؟ امت مالویہ کے تبصرہ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا، ‘ان کے باس دوسری سطح پر گر گئے تھے، جب انہوں نے جنرل دیپک کپور اور ڈاکٹر منموہن سنگھ پر 2017  میں گجرات میں انہیں ہرانے کے لئے آئی ایس آئی کے ساتھ سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ان تبصروں کے لئے ایوان میں جیٹلی کو عدالت میں معافی مانگنی پڑی تھی’۔

یہ بھی پڑھیں:

Rahul Gandhi: کانگریس کو اب راہل کی ‘نظریات کی لڑائی’ کو ووٹوں کی جنگ میں جیت کے لئے تبدیل کرنا ہوگا

یاترا میں شامل ہوئے تھے سابق فوجی سربراہ

اس سے قبل کانگریس نے ٹوئٹ کرکے بتایا تھا ‘فوج کے سابق سربراہ جنرل دیپک کپور، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل آرکے ہڈا، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل وی کے نرولا، ریٹائرڈ ایئر مارشل پی ایس بھنگو، ریٹائرڈ میجر جنرل ستبیر سنگھ چودھری، ریٹائرڈ میجر جنرل دھرمیندر سنگھ، ریٹائرڈ کرنل جتیندر گل، ریٹائرڈ کرنل پشپیندر سنگھ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ڈی ایس سندھو، ریٹائرڈ میجر جنرل بشمبر دیال اور ریٹائرڈ کرنل روہت چودھری راہل گاندھی کے ساتھ ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئے’۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts