Congress Bank Account Freeze: کانگریس نے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف جمعرات (21) کو پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس میں کانگریس قائدین نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے لئے اپنے کھاتوں سے رقم نہیں نکال پا رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کھاتوں کو منجمد کرنے کو لے کر کانگریس اور مرکزی حکومت کے درمیان بھی تناؤ ہے۔
دراصل گزشتہ ماہ محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا تھا۔ اس کو لے کر کافی تنازعہ ہوا اور پارٹی نے حکومت پر جان بوجھ کر کارروائی کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم، محکمہ نے کہا کہ 2018-19 کے لیے انکم ٹیکس جمع کرانے میں بے ضابطگیاں نظر آئیں، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انکم ٹیکس نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کے آڈیٹرز نے رقم کا غلط استعمال کیا۔ اس نے پارٹی پر ٹیکس سے متعلق جرائم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔
بینک اکاؤنٹس کو نہیں، جمہوریت کو کیا گیا منجمد: راہل
راہل گاندھی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جمہوریت بچی ہی نہیں ہےچونکہ جب آپ سب سے قدیم پارٹی اور بڑی اپوزیشن پارٹی کے اکاونٹ کو منجمد کررہے ہیں اور ہر طرف خاموشی ہے۔تو مطلب ہے کہ جمہوریت کا گلا گھوٹنا جارہا ہے۔ آج ہم الیکشن کے سر پر ہوتے ہوئے بھی کانگریس پارٹی تشہیری مہم شروع نہیں کرپارہی ہے چونکہ یہ مجرمانہ واردات پی ایم مودی کی قیادت میں انجام دیا گیا ہے تاکہ معاملہ یکطرفہ کردیا جائے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ حکمراں جماعت صرف کانگریس کے اکاونٹ کو فریج نہیں کررہی ہے بلکہ یہ قدم جمہوریت کو فریج کرنے کے مترادف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے شروع ہونے کے باوجود ہمارے پاس دو روپئے نہیں ہیں کہ پارٹی کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی 20 فیصدی آبادی نے کانگریس کو ووٹ دیاتھا اور اس پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک جمہوریت کا خون ہے۔انہوں نے اکاونٹ فریج کرکے کانگریس کو منجمد نہیں بلکہ جمہوریت کو منجمد کرنے کی کوشش کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…