بھارت ایکسپریس۔
Mallikarjun Kharge Z+ Security: کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ انہیں وزارت داخلہ کی جانب سے نیم فوجی دستوں والی زیڈ پلس سیکورٹی دی ہے۔ سی آرپی ایف کا یہ زیڈ پلس زمرہ کا سیکورٹی انتظام کانگریس صدرکو آئی بی کی تھریڈ پرسیپشن رپورٹ کی بنیاد پرفراہم کیا گیا ہے۔ سی آرپی ایف کے کل 58 کمانڈوزملیکارجن کھڑگے کو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کریں گے۔ کانگریس صدرکو ملک بھرمیں زیڈ پلس زمرہ کی سیکورٹی دی جائے گی۔
کیا ہوتی ہے زیڈ پلس سیکورٹی؟
زیڈ پلس سیکیورٹی عموماً 55 اہلکاروں پرمشتمل ہوتی ہے، جس میں نیشنل سیکیورٹی گارڈزکے کمانڈوزاورپولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں۔ تمام جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ٹیم کا ہررکن مارشل آرٹس اورغیرمسلح جنگی مہارتوں کا ماہر ہے۔ ملک کے تقریباً 40 وی آئی پیزکو زیڈ پلس سیکیورٹی دی گئی ہے۔
ملیکا ارجن کھڑگے کی مودی حکومت پر تنقید
کانگریس صدر کی سیکورٹی ایسے وقت میں بڑھائی گئی ہے جب لوک سبھا الیکشن قریب ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے مختلف ریلیوں اورپروگراموں کے ذریعہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرتنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں چوک رہے ہیں۔ وہ مسلسل مودی حکومت پر حملہ آورہیں۔ انہوں نے جمعرات (22 فروری) کو اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل سے مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اس پرجبراً وصولی اور مالی دہشت گردی کے ذریعہ سے جمہوریت پرقبضہ کرنے کا الزام لگایا۔
ملیکا ارجن کھڑگے نے پوسٹ میں لکھا، ”مودی حکومت نے کانگریس کو ملے چندے میں سے ₹64 کروڑ ٹرانسفرکرنے کے لئے قومی بینکوں کو دھوکہ دیا اورانکم ٹیکس کے ذریعے ضبط کیا۔ کیا بی جے پی نے کبھی انکم ٹیکس ادا کیا ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…