قومی

Election Commission sends notice to Malikarjun Kharge: وزیراعظم کو’دہشت گرد‘ کہنے پرپھنس گئے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

نئی دہلی: کانگریس صدرملیکارجن کھڑگے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف اپنے متنازعہ ریمارکس سے متعلق بڑھتے ہوئے دباؤکا سامنا کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کودہشت گرد کہے جانے کے معاملے میں سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اورکھڑگے کونوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کھڑگے کو اپنا موقف واضح کرنے اور24 گھنٹے کے اندرجواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے ملیکارجن کھڑگے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اورالیکشن کمیشن سے اس طرح کی زبان پرپابندی لگانے کی اپیل کی تھی۔
بی جے پی کے ایک وفد نے بدھ کے روزالیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ نرملا سیتارامن سمیت تین مرکزی وزراء پرمشتمل اس وفد نے کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کے خلاف وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ان کے “دہشت گرد” والے ریمارکس کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے اب کھڑگے کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

بی جے پی کے وفد نے کی شکایت

کمیشن سے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا، ”آج ہم پورے کمیشن کے سامنے یہ بتانے کے لئے پیش ہوئے کہ کانگریس صدر اورراجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرکے علاوہ کسی اورنے اتنے برے لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔“ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ملیکا رجن کھڑگے نے تمل ناڈومیں ایک پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو دہشت گرد کہا، جو ایک انتخابی ریاست ہے، جس سے کانگریس کی ذہنیت اجاگرہوتی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

چنئی میں کانگریس صدر ملیکا رجن کھڑگے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم مودی پرمتنازعہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو دہشت گرد کہا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اس پرصفائی بھی دی۔ کھڑگے نے کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم مودی ہمیشہ دھمکاتے ہیں۔ سبھی ایجنسیاں ان کے ہاتھوں میں ہیں۔ اس کا استعمال کرکے وہ لوگوں کو ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ ایک دہشت گرد ہیں۔ میں نے یہ کہا کہ وہ لوگوں کو دہشت زدہ کررہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago