قومی

Kargil Vijay Diwas: کارگل وجے دوس پر کانگریس کا خراج عقیدت، شہداء کی قربانیوں کو سراہا، قومی اتحاد و وقار کا پیغام

نئی دہلی—ہندوستان بھر میں آج کارگل وجے دوس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اور قوم نے ان سپاہیوں کو یاد کیا جنہوں نے 1999 کی کارگل جنگ میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی اور اس کے سرکردہ لیڈران نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو ہندوستانی جرأت، قربانی اور اتحاد کی علامت قرار دیا۔

راہل گاندھی: ہندوستان ہمیشہ شہیدوں کا مرہونِ منت رہے گا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کارگل وجے دوس کے موقع پر، ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو سو سو سلام اور دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان ہمیشہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا مرہونِ منت رہے گا۔ جے ہند!

کھڑگے: شہیدوں کی ہمت نسلوں کے لیے تحریک ہے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس موقع پر شہداء کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہندوستانی عوام کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کارگل وجے دوس پر ہم اپنی بہادر افواج، سابق فوجیوں، ان کے خاندانوں اور تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے اُن شہیدوں کو سر جھکا کر سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے اعلیٰ ترین قربانی دی۔ ان کی ناقابل تسخیر ہمت اور بہادری ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک رہے گی۔

پرینکا گاندھی: کارگل ہماری فوج کی جرأت کی کہانی ہے

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کارگل وجے دوس ہماری جانباز فوج کی جراًت، شجاعت اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ کارگل جنگ میں ہمارے بہادر جوانوں نے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے، اپنی جان کی بازی لگا کر ملک کی حفاظت کی۔ ملک کے لیے عظیم قربانی پیش کرنے والے تمام بہادر شہیدوں کو سلام۔ جے ہند!

کانگریس کا سرکاری بیان: کارگل قربانی کی نہ مٹنے والی داستان

کانگریس پارٹی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارگل وجے دوس ہمارے بہادر جوانوں کی لاثانی ہمت اور شجاعت کی نہ مٹنے والی داستان ہے۔ ہم ملک کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادرو کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کارگل وجے دوس نہ صرف ایک جنگی جیت کی علامت ہے بلکہ یہ قومی اتحاد، جذبہ قربانی اور سپاہیانہ فرض شناسی کی یادگار ہے۔ کانگریس کے ان پیغامات میں صرف ماضی کے شہداء کو سلام نہیں بلکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں میں قومی شعور، حب الوطنی اور فوجی فخر بیدار کرنے کی سنجیدہ کوشش جھلکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Annual Boys’ Hostel Day Celebration – Karvaan 2026: جامعہ ہمدرد میں سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں 2026‘ کا شاندار انعقاد

جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں 5 نومبر 2026 کو سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں…

9 hours ago

First Test: پہلے ٹیسٹ میں تین افغان بلے بازوں کی سنچریاں، 514 رنز بنا کر زمبابوے کو کرارا جواب

افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن زمبابوے کو…

10 hours ago

Under-19 Asia Cup: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف حمزہ کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان نے 3 وکٹوں سے درج کی جیت

پاکستان نے حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو انڈر 19 ایشیا…

11 hours ago

Babri Masjid Demolition Case: بابری مسجد کے معاملے پر صرف سونیا نہیں، پورا ملک رویا تھا، آئین کے لیے سیاہ دن تھا: یوسف عباس

مولانا یوسف عباس نے کہا، ’’جب بابری مسجد کو گرایا گیا تھا تو صرف سونیا…

12 hours ago

The fight Against Naxalism Is Not Just PM Modi’s Achievement: نکسل واد کے خلاف جنگ صرف وزیر اعظم مودی کی کامیابی نہیں، تمام حکومتوں کا تعاون شامل ہے: ادت راج

کانگریس لیڈر اور ترجمان ادت راج نے نکسل واد، بابری مسجد کے انہدام، سونیا گاندھی…

12 hours ago