کانگریس نے راجیہ سبھا الیکشن 2024 کے لئے 6 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس فہرست میں کرناٹک سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسید ناصرحسین کو ایک بار پھرامیدواربنایا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پردیش کے سابق صدراجے ماکن، سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
کانگریس نے آج اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کرناٹک سے ڈاکٹرسید ناصرحسین، اجے ماکن اور جی سی چندرشیکھرکو امیدواربنایا ہے۔ جبکہ مدھیہ پردیش سے اشوک سنگھ اورتلنگانہ سے رینوکا چودھری اورانل کماریادو کو امیدواربنایا گیا ہے۔
کانگریس نے اس سے پہلے آج ہی ایک فہرست جاری کی تھی، جس میں 4 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ راجستھان سے سونیا گاندھی کو امیدواربنایا گیا ہے اور آج ہی انہوں نے اپنی پرچہ نامزدگی بھی داخل کردی ہے۔ بہارسے اکھلیش پرساد سنگھ، ہماچل پردیش سے ابھیشیک منو سنگھوی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ مہاراشٹرسے چندرکانت ہنڈورے کو امیدواربنایا ہے۔
کون ہیں سید ناصرحسین؟
کرناٹک کے نوجوان لیڈرکے طورپرڈاکٹرسید ناصرحسین نے اپنا اہم مقام بنایا۔ جے این یوکے طلبہ یونین کے سابق صدررہے سید ناصرحسین کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن ہیں۔ وہ اس وقت کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے دفترانچارج بھی ہیں۔ سید ناصرحسین راجیہ سبھا سے لے کرعوام کے درمیان کانگریس کا موقف مضبوطی کے ساتھ پیش کرتے رہے ہیں۔ اس طرح سے اگر دیکھا جائے تو ڈاکٹر سید ناصرحسین کو کانگریس سے وفاداری کا انعام ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…