قومی

I.N.D.I.A. الائنس میں کیسے فائنل ہوں گی کانگریس کی سیٹیں؟ الائنس کمیٹی کی میٹنگ میں طے کیا گیا سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ

Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے حال ہی میں انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں کے ساتھ آئندہ عام الیکشن کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے نظام پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے پانچ رکنی نیشنل الائنس کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ اس کمیٹی نے سیٹ تقسیم سے پہلے الگ الگ ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لئے قومی اتحاد کمیٹی (نیشنل الائنس کمیٹی) پارٹی کے یوم تاسیس یعنی 28 دسمبر کو ہونے والی ناگپور ریلی کے بعد ریاستی یونٹوں سے فیڈ بیک لے گی۔ اتنا ہی نہیں ریاست کے سینئر لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد کمیٹی جنوری کے پہلے ہفتے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر فائنل بات کرے گی۔

5 رکنی کمیٹی کی تشکیل

اس سے پہلے پارٹی نے منگل (19 دسمبر) کو آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے اس 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ اس کمیٹی کی صدارت موہن پرکاش کریں گے۔ کمیٹی میں دو سابق وزرائے اعلیٰ اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور مکل واسنک کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد 2024 کے پارلیمانی الیکشن کے لئے سیٹ شیئرنگ سے متعلق اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

کانگریس نے انتخابی منشور کمیٹی بنائی

اس کے علاوہ کانگریس نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریوں کے پیش نظرجمعہ (22 دسمبر) کو انتخابی منشور کمیٹی کی تشکیل کی۔ اس کمیٹی کی قیادت پی چدمبرم کریں گے۔ جبکہ چھتیس گڑھ کے سابق نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو کو اس کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں پرینکا گاندھی، سدارمیا اور ششی تھرور جیسے لیڈران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ حال میں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن میں ملی ہار کے بعد کانگریس آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں کانگریس اعلیٰ کمان نے اترپردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ کی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago