ہریانہ میں انتخابی تشہیرکا زورآج (جمعرات) کی شام کوختم ہوجائے گا۔ اس سے پہلے کانگریس رکن پارلیمنٹ اورسینئرلیڈرکماری شیلجا نے پارٹی کی سابق صدرسونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات نصف گھنٹے تک چلی۔ انتخابی تشہیرختم ہونے سے پہلے کماری شیلجا اورسونیا گاندھی کی ملاقات کافی اہم مانی جارہی ہے۔
دراصل، کماری شیلجا کی سونیا گاندھی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی، جب ریاستی کانگریس میں اختلاف کی خبریں ہیں۔ ریاستی کانگریس میں ایک طرف جہاں بھوپیندرسنگھ ہڈا ہیں تو دوسری طرف کماری شیلجا ہیں۔ دونوں کی توجہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر ہے اور گروپ بازی سے ہی بچن کے لئے کانگریس نے ریاست میں کسی کو وزیراعلیٰ کا چہرہ نہیں بنایا۔
کماری شیلجا پر کیا بولے بھوپیندر سنگھ ہڈا؟
الیکشن کے درمیان بھوپیندر سنگھ ہڈا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کماری شیلجا کی ناراضگی پر سوال کیا گیا۔ ہڈا نے کہا کہ یہ میڈیا کے ذریعہ پیدا کیا ہوا ہے، یہ کوئی معاملہ نہیں ہے۔ کانگریس متحد ہے۔ اس سوال پر کہ کیا اب سب کچھ ٹھیک ہے توہڈا نے کہا کہ پہلے بھی سب کچھ ٹھیک تھا اورآج بھی ٹھیک ہے۔ ہڈا سے پہلے کماری شیلجا نے بھی کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق کانگریس اعلیٰ کمان کا فیصلہ انہیں قبول ہوگا۔ ہڈا نے کماری شیلجا اوررندیپ سرجے والا کی وزیراعلیٰ عہدے کی دعویداری کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اچھی بات ہے۔ اگرخواہش ہی نہیں رکھیں گے تو سیاست ٹھنڈی پڑ جائے گی۔ جتنے زیادہ دعویدار ہوں گے، (کانگریس کو) اتنی ہی زیادہ مضبوطی ملے گی۔
کماری شیلجا کو بی جے پی سے ملا تھا آفر
الیکشن کے درمیان کماری شیلجا کو بی جے پی سے بھی آفرملا۔ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیرمنوہرلال کھٹرنے انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کا آفردیا۔ اس پروزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بھی بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی کا دل کرتا ہے آنے کے لئے تواستقبال ہے۔ ہم کسی کومنع نہیں کرسکتے۔ اگرکوئی آنا چاہے تو اس کا استقبال ہے۔ حالانکہ بی جے پی کی پیشکش کوکماری شیلجا نے زیادہ اہمیت نہیں دی۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…