نئی دہلی : وقف بورڈ کی حفاظت،دستور کے تحفظ،ای وی ایم کوہٹانے اورذات پر مبنی مردم شماری سمیت دیگرغیرمعمولی اہمیت کی حامل امور پر روشنی ڈالنے اور حکومت سے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے قومی دارلحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں آج مہا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہا ریلی میں مختتلف شعبہ جات سے وابستہ ہزاروں شخصیات نے شرکت کی ۔
ہندو- مسلم کو لڑانے کی کوشش، مامن خان
اس مہا ریلی سے ہریانہ سے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی مامن خان نے بھی خطاب کیا۔ مامن خان نے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے پورے ملک میں نفرت کی زہر گھول رہی ہے، ہندواورمسلمانوں کو باہمی طورپر لڑانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مندر-مسجد کے نام پر ملک کی پُرامن فضا کو مکد رکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مامن خان خان نے مزید کہا کہ بی جے پی کی اس کوشش اورنیت سے ملک کا ہر باشندہ بخوبی واقف ہے،یہ کسی سے مخفی اور پویشیدہ نہیں ہے۔
وقف بورڈ کو ختم کرنے کی سازش
رکن اسمبلی مامن خان نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وقف بورڈ کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، تا ہم حکومت کو اس سازش میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم متحد ہوکر اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے اور وقف بورڈ کے تحفظ کے لئےجمہوری طریقہ سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے آواز بلند کرنے کی ضرورت
کانگریس نے رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ملک میں آبادی کے تناسب سے ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے جو آواز بلند کی ہے ہم سب متحد ہیں اور اس کے لئے ہم سب کو ملک کر جہد و جہد کرنی چاہیے اور حکومت سے ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
سینئر لیڈران و سرکر دہ شخصیات ہوئے شریک
اس مہا ریلی میں کانگریس پارٹی کے صدرملکا رجن کھڑگے، ڈاکٹر ادت راج، چودھری آفتاب احمد، کانگریس رکن اسمبلی مامن خان، کمار فاروقی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) ایم گردیپ سنگھ سپل (جنرل سکریٹری کانگریس) ،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور اور اترا کھنڈ کے رکن اسمبلی اور دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین سمیت دیگر لیڈران و سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…
9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…