قومی

By-Election 2024: ‘یہ تو بس شروعات ہے’، ضمنی انتخاب کے نتائج پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، جانئے مزید کیا کہا

7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں سے 11 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر این ڈی اے  بمقابلہ انڈیا اتحاد کے درمیان لڑائی دیکھنے کو ملی۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے دعوی کیا کہ یہ ایک رجحان ہے جو لوک سبھا انتخابات سے شروع ہوا اور آگے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی آنے والے تمام الیکشن ہارتی رہے گی۔ ہمارے لیے یہ رجحان 2014 میں شروع ہوا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ  سے ہم کئی انتخابات ہار چکے ہیں اور اب بی جے پی بھی اسی مرحلے سے گزرے گی۔ دراصل 13 اسمبلی ضمنی انتخابات میں سے 11 سیٹوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ جہاں اس بار انڈیا اتحاد اتحاد نے این ڈی اے کو شکست دی ہے زاور اپوزیشن اتحاد نے 10 سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

ہماچل کی 3 سیٹوں میں سے کانگریس نے 2 اور بی جے پی نے 1 سیٹ جیتی۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رجحانات کے مطابق ہماچل پردیش کی تین سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے دو اور بی جے پی نے ایک سیٹ جیتی ہے۔ دراصل، ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ 27 فروری کو ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں 3 آزاد ایم ایل اے ہوشیار سنگھ (ڈیرہ)، آشیش شرما (ہمیر پور) اور کے ایل ٹھاکر (نلا گڑھ) نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ان ایم ایل اے نے 22 مارچ کو ریاستی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا اور اگلے دن بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

بہار سے آزاد امیدوار نے جیت درج کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے ضمنی انتخاب کی 13 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد کے امیدوار 2 سیٹوں پر آگے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے ہماچل پردیش کی ہمیر پور اور مدھیہ پردیش کی امرگڑھ سیٹ جیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کی روپولی سیٹ پر ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ پر کانگریس کے لکھپت بٹولا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ منگلور سیٹ پر بھی کانگریس کے قاضی محمد نظام الدین جیتے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago