ٹی آر ایف نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
نئی دہلی: سینئرکانگریس لیڈراورراجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے منگل کے روز جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کشمیر میں سیاحوں پرہوئے بزدلانہ اور کائرانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم سوگوارخاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہیں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ جے رام رمیش نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ اتحاد اجتماعی ارادہ دکھانے کا وقت ہے۔ مرکزی حکومت کوفوری طورپرآل پارٹی میٹنگ بلانی چاہئے اورتمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہئے۔ اس حملے کوکسی بھی حالت میں بغیرموثر جواب دیئے نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی چھوڑا جانا چاہئے۔‘‘
حکومت سے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ
کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ایکس پر پارٹی کے میڈیا انچارج پون کھیڑا کے پوسٹ کے ساتھ یہ بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیڑا نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پر ویڈیو پوسٹ میں کہا، ’’جموں وکشمیر میں سیاحوں پرہوئے اس خطرناک حملے پر پورا ملک صدمے میں ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتی ہے اورمہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہارکرتی ہے۔ حکومت سے ہماری گزارش ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اجتماعی عزائم اورارادہ کوٹھوس شکل دینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلائیں۔‘‘
وزیرداخلہ امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ
جموں و کشمیرکے پہلگام میں سیاحوں پرہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے سری نگرپہنچ گئے ہیں۔ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سری نگرپہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظرمیں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا، سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اوردیگراعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے سیکورٹی حکام اوردیگرایجنسیوں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرتلاشی مہم
چنارکاپرس ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ حادثہ کے فوراً بعد مشترکہ ٹیم صورتحال پرنگرانی کررہی ہیں۔ ہندوستانی فوج اورجموں وکشمیرپولیس کی طرف سے بیسرن، پہلگام، اننت ناگ کے عام علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کی گئی ہے۔ تلاشی کی کارروائی اس وقت جاری ہے اورتمام کوششیں حملہ آوروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے پرمرکوزہیں۔”
-بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…
دہلی میں مظاہروں کے بعد زیر بحث آنے والی قانونی اصطلاحات کو سمجھیں، نئے فوجداری…
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…
منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…
ڈاکٹر شالنی علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی…
ایچ ڈی ایف سی بینک کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کائیزاد بھروچا 31 دسمبر 2026 کو…