Lok Sabha Election 2024: کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو کو لے کر ریاست میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کو لے کر بی جے پی صدر جے پی نڈا، پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امت مالویہ اور کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور راہل گاندھی کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے خط میں کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹک کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں مبینہ طور پر درج فہرست ذاتوں اور قبائل (ایس سی-ایس ٹی) کے لوگوں کو کسی خاص امیدوار کو ووٹ نہ دینے کے لیے ڈرایا گیا ہے۔ یہ ایس سی/ایس ٹی کمیونٹی کے ممبروں کے خلاف دشمنی، نفرت اور بد نیتی کا احساس پیدا کرنے کی نیت سے کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنازعہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے پوری سے جے نارائن پٹنائک کو بنایا امیدوار، سچارتا موہنتی نے واپس کیا تھا ٹکٹ
بی جے پی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ویڈیو میں متحرک انداز میں دکھایا گیا ہے جو کہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ یہی نہیں بلکہ دونوں لیڈروں کی مدد سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کانگریس پارٹی ایک خاص مذہب کے لوگوں کی حمایت کر رہی ہے اور ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے لوگوں کو دبا رہی ہے۔ کرناٹک بی جے پی نے ہفتہ (4 مئی) کی شام کو یہ ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا اور کمیونیکیشن ہیڈ رمیش بابو نے یہ خط لکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے بی جے پی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت کیسے دی گئی؟ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی اور امت مالویہ ہمیشہ ایسی نفرت انگیز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…