کانگریس نے بہار میں تین سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ کشن گنج سے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ کٹیہارسے طارق انوراور بھاگلپور سے اجیت شرما کو میدان میں اتارا ہے۔ کانگریس نے بہارکے لئے تین امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس میں دو مسلم امیدوار ہیں۔ طارق انورکانگریس کے سینئرلیڈرہیں اورپارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ انہیں مسلم چہرے کے طور پرجانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ محمد جاوید کشن گنج کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کانگریس نے ان پرایک بارپھربھروسہ ظاہرکیا ہے۔ جبکہ بھاگلپورسیٹ پر کافی غوروخوض کے بعد اجیت شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ اجیت شرما اس وقت بہارمیں کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔
کانگریس نے آج 11ویں فہرست جاری کی ہے، جس میں مغربی بنگال کے دارجلنگ سے ڈاکٹرمونیش تمانگ کو امیدواربنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں آندھرا پردیش کے 5 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اوڈیشہ کے لئے بھی 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…