واضح رہے کہ بارامتی سیٹ پربلامقابلہ الیکشن کرانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اس کے لئے سنیترا پوارنے آج ہی کانگریس ریاستی صدرسے فون پربات بھی کی تھی۔ وہیں، ایک دن پہلے، سنیترا پوارنے شیوسینا (یوبی ٹی) کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کوفون کرکے ان سے بھی حمایت مانگی تھی۔ اس کے علاوہ شرد پوارکی این سی پی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ بارامتی سیٹ پراجیت پوارکے احترام میں الیکشن نہیں لڑے گی۔ ایسے میں اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکا نام اعلان کرنے کے بعد سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سیٹ پر23 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ نتائج 4 مئی کواعلان کئے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-