قومی

رام اوتار جگّی قتل سانحہ میں امت جوگی کو عمرقید کی سزا، 7 دنوں میں سرینڈر کرنے کا حکم، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے ریاست کے آنجہانی سابق وزیراعلیٰ اجیت جوگی کے بیٹے اورجنتا کانگریس کے لیڈرامت جوگی کوعمرقید کی سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے جگّی قتل کیس میں یہ سزا سنائی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں 7 دنوں کے اندرخودسپردگی کا حکم دیا ہے۔ امت جوگی نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ چیف جسٹس رمیش سنہا اورجسٹس اروند کمارورما پرمشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

قابل ذکرہے کہ 4 جون 2003 کواین سی پی لیڈررام اوتارجگی کا قتل کردیا گیا تھا، جس نے اس وقت ریاست کی سیاست میں زبردست سنسنی پیدا کردی تھی۔ اس انتہائی مشہورکیس میں 2007 میں نچلی عدالت نے 28 ملزمان کوعمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ امت جوگی کوثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کردیا گیا تھا۔ جگی کے بیٹے نے بعد میں اس فیصلے کوچیلنج کیا، جس کے بعد کیس سپریم کورٹ پہنچا اوروہاں سے سماعت کے لیے واپس ہائی کورٹ بھیج دیا گیا۔

امیت جوگی نے کیا یہ بڑا دعویٰ
اس سے قبل، 2 اپریل کوامت جوگی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرایک ویڈیوپوسٹ کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں سماعت کا موقع نہیں ملا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے میرے خلاف سی بی آئی کی اپیل کوصرف 40 منٹ میں قبول کرلیا۔ بغیرکسی سماعت کا موقع فراہم کئے۔ مجھے افسوس ہے کہ عدالت سے بری ہونے والے ایک شخص کو سماعت کا ایک بھی موقع فراہم کیے بغیرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یہ حیران کن  ہے۔

امیت جوگی نے کی یہ بڑی اپیل

انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے مجھے تین ہفتے کے اندرسرینڈر کرنے کا وقت دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ شدید ناانصافی ہوئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ضرورملے گا۔ میں مکمل امن اورصبرکے ساتھ آگے بڑھ رہا ہوں۔ حق (ستیہ) کی جیت ضرورہوگی۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں اوراپنا آشیرواد بنائے رکھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago