قومی

Amit Shah slams Congress in Karnataka: امت شاہ نے کہا- کانگریس اور جے ڈی ایس کا ٹیپو سلطان میں یقین، دونوں پارٹیاں کرناٹک کا بھلا نہیں کرسکتیں

Amit Shah slams Congress in Karnataka: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روزالزام لگایا کہ کانگریس اورجنتا دل (سیکولر) 17ویں صدی کے بادشاہ ٹیپو سلطان میں یقین رکھتے ہیں اور دونوں جماعتیں کرناٹک کا بھلا نہیں کرسکتی ہیں۔ وہیں، انہوں نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16ویں صدی کی اُلال ٹولووا رانی اباکا چووٹا سے متاثرہے، جس نے سلطنت کی خوشحالی کے لئے حکومت کی۔

امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس بدعنوانی میں ملوث ہے اوراپوزیشن پارٹی نے کرناٹک کا استعمال گاندھی فیملی کے لئے ’اے ٹی ایس‘ کے طورپرکیا۔  انہوں نے عوام سے کہا، میں آپ سے پوچھتا ہوں کیا لوگوں کو جے ڈی ایس اورکانگریس کے حق میں ووٹنگ کرنی چاہئے، جو ٹیپو میں یقین رکھتے ہیں یا بی جے پی کے لئے کرنی چاہئے، جس کی آستھا رانی اباکا میں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ اورکوآپریٹیولمیٹڈ کے وزیر جنوبی کنڑ ضلع کے پتور میں سینٹرل اریکانٹ اینڈ کوکووا مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کوآپریٹیو لمیٹیڈ (کیمپکو) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

کرناٹک میں امت شاہ نے کی جم کر تنقید

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سے سوال کیا، ’کرناٹک میں کس کی اگلی حکومت بنانی چاہئے؟ بی جے پی کی، جو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں محب وطن کی ٹیم ہے یا پھر بدعنوان کانگریس کی جس نے کرناٹک کا استعمال گاندھی فیملی کے اے ٹی ایم کے طور پرکیا‘۔ بی جے پی لیڈرنے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کرناٹک کا بھلا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک تبھی خوشحال ہوا، جب بی جے پی کی حکومت رہی۔ امت شاہ نے کہا، پورے ملک کے کسان سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو کسانوں کا حامی ہونے کے لئے جانتے ہیں۔ پورا ملک یدی یورپا کو جانتا ہے کیونکہ ان کی قیادت میں بنگلورو خوشحال ہوا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago