عالمی گرو بننے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان نے بدھ کو چاند کے اس حصے پر قومی پرچم لہرایا جہاں آج تک کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدان چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 اتار کر خلا کی دنیا میں تاریخ رقم کی جنوبی افریقہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کامیابی کے امرت کی بارش ہوئی ہے۔ ملک نے زمین پر خواب دیکھا اور چاند پر اس کی تعبیر کی۔
وہیں دوسری جانب دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مشہورصنعت کار گوتم اڈانی نے بھی مشن چندریان3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اسرو آپ حقیقت میں ملک کیلئے باعث فخر ہیں ۔ کسی ملک کی خلائی مہم کو انجام دینے کی طاقت ،اس کی خود اعتمادی کو ظاہرکرتی ہے اور یہ بھارت کا وقت ہے۔ ہمارے 1.4 ارب شہریوں کیلئے ایک تاریخی لمحہ ،کیوں کہ ہمارے ملک کے خلائی حدود کو توسیع کا عمل جاری ہے، جئے ہند
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…