قومی

Kerala Blast: مشاورت نے کیرالہ میں مذہبی تقریب میں متعدد بم دھماکوں کی شدید مذمت کی

نئی دہلی:ہندوستانی مسلمانوں کی وفاقی تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے جنوبی ریاست کیرالہ کے کوچی کے جیہووا ہال میں ایک مذہبی تقریب میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صدر مشاورت نے اپنے بیان میں متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کے ساتھ ساتھ اس مجرمانہ فعل کے نتیجے میں جانی نقصان کے ساتھ درجنوں عقیدت مندوں زخمی ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ذہنی صدمے سے دوچار ہیں٬ کے پیچھے کارفرما قوتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے حکومت سے گہرائی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس ظالمانہ فعل کے مجرموں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

اے این آئی کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے، ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے، ڈی جی پی موقع پر جا رہے ہیں اور ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے بات کی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 ششی تھرور نے سوشل میڈیا میڈیم پر لکھا کہ میں تمام مذہبی رہنماؤں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کی بربریت کی مذمت میں متحد ہوں اور اپنے پیروکاروں کو یہ سکھائیں کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ مزید تشدد کو جنم دیتا ہے۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

26 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

33 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

37 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

59 mins ago