نئی دہلی: راجدھانی دہلی سمیت آس پاس کے شہروں میں سردی کی لہر سے لوگ پریشان ہیں۔ 13 جنوری کی صبح دہلی کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اوسط کم سے کم درجہ حرارت سے چار ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر کے لوگوں کو اس شدید سردی سے کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے۔
دھند اور سردی کی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورے شمالی ہند میں پانچ دن تک انتہائی گھنی دھند چھائی رہے گی۔ تین روز تک سردی کی لہر سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں۔
موسم کا سرد ترین دن
ہفتہ کے روز ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ اس طرح ہفتہ کے روز کی صبح موسم کی سرد ترین صبح تھی جب لوگوں نے ٹھٹھرنے کے ساتھ ساتھ گلن کا احساس بھی کیا۔ اتنا ہی نہیں، دہلی-این سی آر کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے ہی دھند نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر یا دس میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کے روز قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ پانچ سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ہفتہ کے روز ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.3 ڈگری سیلسیس تھا، جو اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم تھا۔
اس نے کہا کہ صفدرجنگ آبزرویٹری، دہلی کے اہم موسمیاتی مرکز میں صبح 5.30 بجے حد نگاہ 200 میٹر تھی۔ ریلوے کے مطابق دھند کی وجہ سے دہلی آنے والی 18 ٹرینیں ایک سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔
وہیں بہار اور یوپی میں سردی بڑھنے سے حالات خراب ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے مختلف اضلاع میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش میں 14 سے 16 جنوری تک دھند کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…