قومی

Delhi Weather Update: دہلی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کم ہو رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

Delhi Weather Update: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت کھلی دھوپ اور شام کے وقت ہلکی سردی پڑ سکتی ہے۔ آنے والے تین چار دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس تک بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ دہلی کے لودی روڈ علاقوں میں سب سے زیادہ 25.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد اسپورٹس کمپلیکس میں 25.3 ڈگری اور نجف گڑھ میں 25.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 مشرقی اتر پردیش، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں آج گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ دوسری طرف بہار، مغربی بنگال، مدھیہ مہاراشٹر، جنوبی کرناٹک، اتر پردیش اور تلنگانہ میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم رہ سکتا ہے۔ ہماچل پردیش کے کچھ علاقوں میں بارش، گرج چمک اور برفباری کا امکان ہے۔ اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں سردی کی لہر متوقع ہے۔

اگلے تین چار روز موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے کے مطابق موسم کا یہ رجحان آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔ دن کے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھے گا۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ دن میں 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔

دہلی این سی آر کی ہوا مسلسل چوتھے دن صاف رہی

سردی اور دھند کا موسم ختم ہونے کے ساتھ ہی اب آلودگی پھیلانے والے ذرات کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو نسبتاً صاف ہوا مل رہی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق جمعہ کو دہلی کا AQI 199 تھا۔ ہوا کی اس سطح کو درمیانے درجے میں رکھا گیا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب AQI 200 سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

6 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

7 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

8 hours ago