قومی

CMD Upendrra Rai Warns On AI Fake News: لکھنؤ میں ’تہلکہ سنواد‘ کا انعقاد، اے آئی اور فیک نیوز پر سی ایم ڈی اپیندر رائے کی بڑی وارننگ

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیر کو تہلکا انڈیا نیوز کی جانب سے ’تہلکہ سنواد‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ہلٹن گارڈن میں منعقد ہوا، جس میں میڈیا، سوشل میڈیا اور سماج کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں Bharat Express News Network کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور فیک نیوز کے بڑھتے خطرے پر تفصیلی گفتگو کی۔

اپیندر رائے نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے جہاں عام لوگوں کو اظہارِ رائے کی طاقت دی ہے، وہیں فیک نیوز کا خطرہ بھی تیزی سے بڑھا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی اس خطرے کو مزید سنگین بنا رہی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے جھوٹی خبر بھی بالکل سچ کی طرح پیش کی جا سکتی ہے۔ تاہم، جب حقائق کی جانچ کی جاتی ہے تو حقیقت سامنے آ جاتی ہے۔

فیک نیوز کے خلاف خصوصی پروگرام

انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ایک خصوصی آدھے گھنٹے کا پروگرام تیار کیا گیا ہے، جس میں ناظرین کو اصلی اور فرضی خبروں کے درمیان فرق سمجھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار 15 سے 20 ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، جن کا مقصد کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔

ہر ٹیکنالوجی کا سائیڈ ایفیکٹ

اپنے خطاب میں اوپیندر رائے نے کہا کہ ہر ٹیکنالوجی کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے۔

اس پروگرام میں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی موجود رہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں انفلوئنسرز، صحافیوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔

عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ بنیادی مقصد

منتظمین کے مطابق، ’تہلکہ سنواد‘ کا مقصد سرکاری منصوبوں کو عوام تک پہنچانا اور ان کے زمینی اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ پروگرام میں میڈیا کے بدلتے کردار، ٹیکنالوجی کے اثرات اور معلومات کی ساکھ جیسے اہم موضوعات پر بامعنی گفتگو کی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

31 minutes ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

54 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

1 hour ago