قومی

CM Dhami Urges Citizens To Adopt Energy Saving: وزیر اعظم مودی کی ’توانائی بچانے کی اپیل‘ پر وزیر اعلیٰ دھامی کی خصوصی پہل، کہا- قومی مفاد کے لیے عہد، سرکاری قافلے کو کیا آدھا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے توانائی کے تحفظ اور وسائل کے محتاط استعمال کی اپیل کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے سرکاری قافلے کو آدھا کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل صرف بجلی، ایندھن اور وسائل کی بچت تک محدود نہیں بلکہ یہ ملک کو خود کفیل، ذمہ دار اور مضبوط بنانے کے قومی عزم کا حصہ ہے۔ پشکر سنگھ دھامی نے اپنے بیان میں کہا کہ جب قوم کا مفاد سب سے مقدم ہو تو ہر شہری، عوامی نمائندے اور سرکاری افسر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اخراجات کم کرنا نہیں بلکہ عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں احتیاط کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے تمام وزراء، عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، عوامی ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں اور توانائی بچت کی مہم کو عوامی تحریک بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت وزیر اعظم کے پیغام کو پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ نافذ کرے گی تاکہ وسائل کے تحفظ کے ساتھ ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف بھی حاصل کیے جا سکیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی اس مہم پر عمل کرتے ہوئے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں صرف چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پہنچ کر مثال قائم کی تھی۔ انہوں نے سرکاری استعمال میں الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے زیر اقتدار کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اپنے سرکاری قافلوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد کے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اگلے ایک سال تک سونے کی خریداری کم کریں تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے۔ انہوں نے ایندھن کے کم استعمال، میٹرو اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ کے زیادہ استعمال اور توانائی کے مؤثر تحفظ پر بھی زور دیا تھا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ توانائی بچت سے متعلق یہ اقدامات حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے بلکہ عام شہریوں کو ذمہ دارانہ طرز زندگی اپنانے کا پیغام دیں گے۔ ماہرین کے مطابق اگر سرکاری سطح پر ایسے فیصلے بنیادوں پر جاری رہیں تو ملک میں ایندھن کی کھپت اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

7 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

8 hours ago