اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی۔ (فائل فوٹو)
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں سڑکوں پرنمازادا کرنے پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے واضح طورپرکہا ہے کہ دیو بھومی اتراکھنڈ میں کسی بھی حالت میں مذہبی سرگرمیوں کے لیے عوامی سڑکوں کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عقیدے کا احترام سب کرتے ہیں، لیکن کوئی بھی امن وامان سے بالاترنہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ دھامی نے کہا کہ اس وقت ریاست میں چاردھام یاترا جاری ہے اورلاکھوں عقیدت مند اتراکھنڈ پہنچ رہے ہیں۔ ریاست میں پرامن، منظم اورنظم وضبط کے ماحول کوبرقراررکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں عوامی نقل وحرکت کے لئے ہیں اورانہیں رکاوٹ یا احتجاج کرنے کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
نمازکی جگہ مسجد اورعیدگاہ ہیں: پشکرسنگھ دھامی
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نمازصرف مساجد، عیدگاہوں اورمخصوص مقامات پرادا کی جانی چاہئے۔ عوامی سڑکوں کوبلاک کرنا اورلوگوں کوتکلیف دینا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پرخوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ووٹ بینک کی سیاست کے لئے سڑکوں پرنمازکی حمایت کررہے ہیں، لیکن اتراکھنڈ حکومت کی پالیسی واضح ہے۔
ریاست میں قانون کا راج سب سے اوپر: دھامی
انہوں نے خبردارکیا کہ عوامی سڑکوں کو یرغمال بنا کرافراتفری پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دیو بھومی کے امن، ثقافت اورنظم وضبط میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی سب سے اوپرہے اوررہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…